امام خمینی

امام خمینی (رہ) نے ہندوستان میں ہندو مسلم فساد کا ذمہ دار کسے ٹہرایا

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی نے 10 دسمبر 1963 کو قم کی عوام اور علماء سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا کہ عالم اسلام کے دشمن حقیقت میں انسانیت کے دشمن ہیں یہ لوگ جس طرح شیعہ سنی میں تفرقہ پیدا کرتے ہیں اسی طرف مسلم اور غیر مسلم میں بھی نفرت کی دیوار بنا رہے ہیں۔

امام خمینی (رہ) نے ہندوستان میں ہندو مسلم فساد کا ذمہ دار کسے ٹہرایا

عالم اسلام کے دشمن اسلامی ممالک میں تبلیغ کے ذریعے مذہب کے نام پر شیعہ اور سنی مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کر مسلمانوں کے خزانوں کو لوٹ رہے ہیں تانکہ ملسلمان کچھ نہ کر سکیں جو حکومتیں مسلمانوں کے خزانوں کو لوٹنا چاہتی ہیں وہ مختلف بہانوں سے اسلامی ممالک اور ان کے سر براہوں کو بہکا رہی ہیں اور کبھی کبھی شیعہ سنی کے نام پر مسلمانوں کے درمیان اختلا ف پیدا کرتی ہیںاسلام مخالف عناصر غیر مسلم ممالک میں بھی مسلمانوں اور غیر مسلم میں اختلاف پیدا کر کے ان کو ایک دوسرے کا دشمن بنا رہی ہیں۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی نے 10 دسمبر 1963 کو قم کی عوام اور علماء سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا کہ عالم اسلام کے دشمن حقیقت میں انسانیت کے دشمن ہیں یہ لوگ جس طرح شیعہ سنی میں تفرقہ پیدا کرتے ہیں اسی طرف مسلم اور غیر مسلم میں بھی نفرت کی دیوار بنا رہے ہیں۔

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے ہندوستان کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ ہندوستان میں عیدالاضحی کے موقع پر کچھ شر پسند عناصر مسلمانوں کو کافی تعداد میں سستی قمیت پر گاے فروخت کرتے ہیں تانکہ وہ ایک دوسرے طائفے کے مقدس جانور کو ذبح کر سکیں اور یہی عناصر اس طائفے کے لوگوں سے کہتے ہیں کہ دیکھو مسلمانوں نے آپ کی مقدس گاے کو ذبح کیا ہے اس طرح وہ ہندوستان میں مسلم اور غیر مسلم کے درمیان تفرقہ ڈال کر ان کو ایک دوسرے کا دشمن بنا رہے ہیں وہ اس نفرت سے فائدہ اُٹھاتے ہوے مشرق وسطی کو لوٹ رہے ہیں۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے اسلامی ممالک کی طرف اشارہ کرتے ہوہے فرمایا عالم اسلام کے دشمن اسلامی ممالک میں تبلیغ کے ذریعے مذہب کے نام پر شیعہ اور سنی مسلمانوں میں تفرقہ ڈال کر مسلمانوں کے خزانوں کو لوٹ رہے ہیں تانکہ ملسلمان کچھ نہ کر سکیں جو حکومتیں مسلمانوں کے خزانوں کو لوٹنا چاہتی ہیں وہ مختلف بہانوں سے اسلامی ممالک اور ان کے سر براہوں کو بہکا رہی ہیں اور کبھی کبھی شیعہ سنی کے نام پر مسلمانوں کے درمیان اختلا ف پیدا کرتی ہیںاسلام مخالف عناصر غیر مسلم ممالک میں بھی مسلمانوں اور غیر مسلم میں اختلاف پیدا کر کے ان کو ایک دوسرے کا دشمن بنا رہی ہیں۔

امام خمینی(رح) نے فرمایا کہ صدر اسلام کے مسلمانوں کی ثقافت کو دنیا نے اپنایا ہوا تھا جن کو دنیا نے اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیا ہوا تھا ان کی روحانی طاقت سب سے زیادہ تھی ان کا ملک سب سے بڑا ملک تھا دنیا کے بیشتر حصہ پر ان کی حکومت تھی لیکن ان کے بعد دشمن نے مسلمانوں کے اتحاد کو توڑ کر عالم اسلام اور اسلامی ممالک کو کمزور بنا دیا اسلام کے دشمنوں نے ہمیشہ اسلام کے خلاف سازشیں کی ہیں لیکن ان کی جیت کی اصلی وجہ مسلمانوں میں اتحاد کا نہ ہونا ہے۔

ای میل کریں