انبیاء علیھم السلام نے اتنی ساری جنگیں کیوں کی؟
انبیاء علیھم السلام جو کوشش کرتے تھے اور راہ حق میں مخالفین کے ساتھ جو جنگ کرتے تھے یا وہ خصوصی جنگیں جو صدر اسلام میں واقع ہوئی ہیں ان کا مقصد جنگ نہیں تھا اور نہ ہی جغرافیای طور پر ملک کی توسیع کرنا تھا بلکہ ان کا ہدف ایک عادلانہ نظام کا قائم کرنا تھا جس میں احکام خداوندی کو جاری کیا جا سکے انبیاء علیھم السلام نےانسانوں کو انسان بنانے اور انھیں برائی کے راستے سے نکال کر اچھائی کے راستے پر لانے کے لئے اتنی زحمتیں اور مشقتیں برداشت کی ہیں اللہ تعالی نے انبیاء علیھم السلام کو انسانوں کی نجات کے لئے مبعوث کیا تھا کیوں کہ اگر لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑا جاتا تو وہ ایک حیوان جو کھانا پینا اور سونا جانتا ہے کہ علاوہ کچھ نہ ہوتے پروردگار نے انبیاء علیھم السلام کو مبعوث کر کے انسانوں پر احسان کیا ہے تاکہ وہ انسانوں کی بہترین رہنمائی کر سکیں انبیاء علیھم السلام کی ساری تعلیمات انسان کو وہ راستہ دیکھانے کے لئے ہیں جس سے اسے گزرنا ہے اگر انسان بغیر تعلیم کے اس دنیا سے اس دنیا میں چلاجاتا ہے تو وہ ایک حیوان کی طرح ہے لیکن اگر انبیاء علیھم السلام کی تعلیمات پر عمل کر کے جاتے ہے تو وہ انسان کامل ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) نے بعثت انبیاء کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انبیاء علیھم السلام جو کوشش کرتے تھے اور راہ حق میں مخالفین کے ساتھ جو جنگ کرتے تھے یا وہ خصوصی جنگیں جو صدر اسلام میں واقع ہوئی ہیں ان کا مقصد جنگ نہیں تھا اور نہ ہی جغرافیای طور پر ملک کی توسیع کرنا تھا بلکہ ان کا ہدف ایک عادلانہ نظام کا قائم کرنا تھا جس میں احکام خداوندی کو جاری کیا جا سکے انبیاء علیھم السلام نےانسانوں کو انسان بنانے اور انھیں برائی کے راستے سے نکال کر اچھائی کے راستے پر لانے کے لئے اتنی زحمتیں اور مشقتیں برداشت کی ہیں اللہ تعالی نے انبیاء علیھم السلام کو انسانوں کی نجات کے لئے مبعوث کیا تھا کیوں کہ اگر لوگوں کو ان کے حال پر چھوڑا جاتا تو وہ ایک حیوان جو کھانا پینا اور سونا جانتا ہے کہ علاوہ کچھ نہ ہوتے پروردگار نے انبیاء علیھم السلام کو مبعوث کر کے انسانوں پر احسان کیا ہے تاکہ وہ انسانوں کی بہترین رہنمائی کر سکیں انبیاء علیھم السلام کی ساری تعلیمات انسان کو وہ راستہ دیکھانے کے لئے ہیں جس سے اسے گزرنا ہے اگر انسان بغیر تعلیم کے اس دنیا سے اس دنیا میں چلاجاتا ہے تو وہ ایک حیوان کی طرح ہے لیکن اگر انبیاء علیھم السلام کی تعلیمات پر عمل کر کے جاتے ہے تو وہ انسان کامل ہے۔
رہبر کبیر انقلاب نے فرمایا کہ انبیاء علیھم السلام نے ایک طبیعی انسان کو الہی انسان میں بدل دیا انہوں نے فرمایا کہ ہم نے بھی اسلامی جمہوریہ کو مل کر قائم کیا ہے اس اسلامی حکومت کی تشکیل کے لئے ہماری قوم نے اپنی جان اولاد اور دولت کی قربانی دی ہے ہم نے بھی انبیاء علیھم السلام کی پیروی کرتے ہوے یہاں عادلانہ نظام قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔