اسلام کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے
علماء اور یونیورسٹیوں کے طلاب کے اتحاد نے دشمن کو اپنے مقصد میں ناکام بنا دیا ہے آج دشمن ان کے اتحاد کی طاقت کو سمجھ چکا ہے اور اسے معلوم ہو چکا ہے ااگر علماء اور نوجوانوں کے درمیان یہ اتحاد اسی طرح قائم رہا تو وہ اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکتے لہذا وہ اب اس کوشش میں ہیں کہ اس اتحاد اوریکجہتی کو ختم کیا جاے لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ اگر اس انقلاب کو باقی رکھنا تو اس اتحاد کو باقی رکھنا ہو گا یہی یکجہتی اور اتحاد ہماری کامیابی کی وجہ ہے اگر ہمارے درمیان اتحاد اور یکجہتی نہ ہوتی تو ہم کامیاب نہ ہوتے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی(رح) نے طلباء سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا کہ ہم سب کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ راستہ اسلام ہے ہم سب نے اسلام کی راہ میں قدم بڑھائیں ہیں ہم سب اسلام کے سرباز ہیں اسلام اور اسلامی انقلاب کی حفاظت میں یونیورسٹیوں اور دینی مدارس کی ذمہ داریاں برابر ہیں دونوں کو مل کر اسلام اور اسلامی انقلاب کا دفاع کرنا ہو گا اسلاسم اور اسلامی انقلاب کا دفاع کرنا ہب سب کی شرعی ذمہ داری ہے اسلام کا دفاع اور اس کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا علماء اور یونیورسٹیوں کے طلاب کے اتحاد نے دشمن کو اپنے مقصد میں ناکام بنا دیا ہے آج دشمن ان کے اتحاد کی طاقت کو سمجھ چکا ہے اور اسے معلوم ہو چکا ہے ااگر علماء اور نوجوانوں کے درمیان یہ اتحاد اسی طرح قائم رہا تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے لہذا وہ اب اس کوشش میں ہیں کہ اس اتحاد اوریکجہتی کو ختم کیا جاے لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ اگر اس انقلاب کو باقی رکھنا تو اس اتحاد کو باقی رکھنا ہو گا یہی یکجہتی اور اتحاد ہماری کامیابی کی وجہ ہے اگر ہمارے درمیان اتحاد اور یکجہتی نہ ہوتی تو ہم کامیاب نہ ہوتے۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا آج یہ وقت نہیں ہے کہ ہم کہیں دین اور مذہب کی ذمہ داری علماء ہر ہے جبکہ ہمارے دشمن نے علماء اور عوام کو اپنا نشانہ بنایا ہوا ہے ہمیں اس بات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ اس انقلاب کو ہماری ضرورت ہے اس وقت دنیا کی سپر طاقتیں ایرانی مسلمانوں کے درمیان کے اختلاف ڈال کر انھیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہمیں اس اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھنا ہو گا۔
امام خمینی(رح) نے علماء کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا میں یہ نہیں کہتا کہ سارے علماء فرشتے ہیں لیکن کون طبقہ اسلام کو سمجھ سکتا ہے کس طبقے نے اسلام کی راہ میں اپنی عمر صرف کر دی کس طبقہ نے رضاخان کے دور میں اسلام کی خاطر شکنجوں کو برداشت کیا تھا یہی علماء کا طبقہ تھا جنہوں نے اسلام کو سمجھا اور اس کی خاطر ہر طرح کی تکلیف برداشت کی رضا خان نے بھی علماء ہی کو اپنی نفرت کا نشانہ بنایا تھا۔