طالبات کو رہبر کبیر انقلاب اسلامی کی اہم نصیحت
ہر انقلاب کا یہ لازمہ ہے انقلاب کی کامیابی کے بعد یا انقلاب کی کامیابی کی امید کے ساتھ ذاتی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں لیکن اگر کسی بھی قوم کو اپنی تحریک کو کامیاب بنانا ہے تو اسے اپنے ذاتی اختلافات کو نظر انداز کرنا ہوگا جیسا کہ ایران کے انقلاب میں پوری دنیا نے دیکھا کہ پوری قوم ایک ساتھ کھڑی تھی اور پوری قوم نے ایک ہی ہدف کے تعاقب میں تھی سب ایک آواز ہو کر ایک ہی مقصد کی خاطر آگے بڑھ رہے تھے اور حتی جو لوگ اس تحریک کے خلاف تھے وہ بھی خاموش تھے اور ایرانی قوم کی تحریک کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھا رہے تھے کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ اس قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن ایران کے انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی وہی جو دوسری جگہوں میں ہوتا تھا یہاں بھی ذاتی نطریے سامنے آنے لگے اور کسی کو بھی اس بات کی فکر نہیں تھی کہ کس کے پاس گھر ہے اور کون اس ملک میں چھت کے بغیر زندگی گزار رہا ہے اس کے علاوہ وہ گروہ جو اسلام اور اسلامی تحریک کے خلاف تھے انہوں نے بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد خود کو ظاہر کرنے کی کوشش کی اور قوم کو اپنے وجود کا احساس دلایا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے قم دماوند اسکول سے طالبات کے ساتھ ایک ملاقات میں فرمایا کہ ہر انقلاب کا یہ لازمہ انقلاب کی کامیابی کے بعد یا انقلاب کی کامیابی کی امید کے ساتھ ذاتی مسائل پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں لیکن اگر کسی بھی قوم کو اپنی تحریک کو کامیاب بنانا ہے تو اسے اپنے ذاتی اختلافات کو نظر انداز کرنا ہوگا جیسا کہ ایران کے انقلاب میں پوری دنیا نے دیکھا کہ پوری قوم ایک ساتھ کھڑی تھی اور پوری قوم نے ایک ہی ہدف کے تعاقب میں تھی سب ایک آواز ہو کر ایک ہی مقصد کی خاطر آگے بڑھ رہے تھے اور حتی جو لوگ اس تحریک کے خلاف تھے وہ بھی خاموش تھے اور ایرانی قوم کی تحریک کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھا رہے تھے کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ اس قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتے لیکن ایران کے انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی وہی جو دوسری جگہوں میں ہوتا تھا یہاں بھی ذاتی نطریے سامنے آنے لگے اور کسی کو بھی اس بات کی فکر نہیں تھی کہ کس کے پاس گھر ہے اور کون اس ملک میں چھت کے بغیر زندگی گزار رہا ہے اس کے علاوہ وہ گروہ جو اسلام اور اسلامی تحریک کے خلاف تھے انہوں نے بھی اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد خود کو ظاہر کرنے کی کوشش کی اور قوم کو اپنے وجود کا احساس دلایا۔
اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے چاہیے آپ ہوں یا میں ہوں تمام خواہران اور برادران کو مل کر متحد ہو کر اس مقصد کو کامیاب بنانا ہوگا ہم سب کا مقصد اسلام کی کامیابی اور اسلام کو زندہ کرنا ہے اب ہم سب کو اپنی تحریک کے اہم ارکان کی حفاظت کرنا ہوگی ملکی اتحاد کو اسی طرح بر قرار رکھنا ہوگا اور اسی طرح مساجد اور امام بارگاہوں میں حاضر ہو کر اپنے مقصد کو زندہ رکھیں۔