قوم کے کام آنے والا
امام خمینی (رح) آغاز جوانی ہی سے پہلوی ظالم حکومت سے مقابلہ کررہے تھے۔ آیت الله بروجردی کے دور زعامت اور قیادت میں امام سیاسی امور میں ان کے مشاور تھے۔ اس طرح سے کہ آیت اللہ بروجردی نے ایک بار امام کے بارے میں فرمایا: ایک مناسب موقع سے میں چاہتا ہوں کہ ایک ایسے جوان کا بازو مضبوط کروں جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے مفید ہو۔ گویا آیت اللہ کاشانی، بھی امام کے انقلاب جذبہ، افکار اور نیتوں سے آگاہ تھے۔ کیونکہ انہوں نے ایک بزم میں اظہار کیا کہ قوم کی واحد امید اور اس کے کام آنے والے صرف اور صرف امام خمینی ہیں۔