امام خمینی (رح)

امام خمینی (رح) نے عربی اور اسلامی دنیا کو غاصب صہیونیوں کے ناپاک عزائم سے آگاہ کردیا، امام جمعہ بیروت

جنوبی لبنان کی آزادی امام خمینی (رح) کے لطف و کرم کے مرہون منت ہے، شیخ حسان عبداللہ

امام خمینی (رح) نے عربی اور اسلامی دنیا کو غاصب صہیونیوں کے ناپاک عزائم سے آگاہ کردیا، امام جمعہ بیروت

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(رح)کی 32ویں برسی کے موقع پر امام جمعہ بیروت لبنان حجۃ الاسلام سید علی فضل اللہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام راحل نے اسلام کے عظیم چہرے کو نمایاں کردیا،مزید کہا کہ رہبر کبیر نے مسلمانوں کو وحدت،ادیان الہی کے مابین تعلقات کی بہتری اور مستضعفین کو استکبار جہان، ظالموں اور طاغوتی قوتوں کے خلاف اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح) نےعربی اور اسلامی دنیا کو غاصب صہیونیوں کے ناپاک عزائم اور ان کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے اس ناجائز حکومت کے خلاف متحد ہونےاور ملت فلسطین کی آزادی کے لئے جد و جہد کرنے کا مطالبہ کیا۔

امام جمعہ بیروت نے بیان کیا کہ امام خمینی(رح) نےعربی اور اسلامی دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ فرصت طلب دشمنوں کو فرصت نہیں دیں تاکہ وحدت مستحکم رہے اور امت اسلامیہ کی عزت،مال و ثروت کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

حجۃ الاسلام سید فضل اللہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امام راحل نے ایران کی حمایت کے ساتھ عالمی سطح پر مظلوم اور ستم دیدہ قوموں کی حمایت اور اس راہ میں درپیش سختیوں کو برداشت کرنے کی تاکید کی،مزیدکہاکہ امام راحل(رح)کی برسی،ہمارے لئے ان کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک فکر و تحریک کی مانند باقی رہے گی،امام زندہ ضمیروں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور یہ امام راحل سے وفاداری کا ایک نمونہ ہے۔

انہوں نے فلسطینی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین پر اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے اور مسجد اقصی پر حملے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ فلسطینیوں کے وحدت و اتحاد کو پارہ پارہ کرے اور ان کو کسی بھی ردعمل ظاہر کرنے سے روکا جا سکے۔

امام جمعہ بیروت نے مزید کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ ہرگزاسرائیلی اقدامات،فلسطینیوں کو مقاومت،ثابت قدمی اور وحدت سے نہیں روک سکتے۔

 

جنوبی لبنان کی آزادی امام خمینی (رح) کے لطف و کرم کے مرہون منت ہے، شیخ حسان عبداللہ

 

مجمع علماء مسلمان کے سربراہ شیخ حسان عبداللہ نے کہا: ماہ مئی میں تمام کامیابیاں منجملہ جنوب لبنان کی آزادی اس عظیم مرد کے لطف کا نتیجہ ہے کہ جس نے عصر حاضر میں اسلام کو زندہ کیا اور اس عظیم شخصیت کا نام امام روح اللہ موسوی خمینی رحمۃ اللہ علیہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ایسی اسلامی حکومت کا قیام عمل میں لایا جو اسلام کے احکام کو نافذ کرتی ہے اور غاصب صہیونی حکومت کی نابودی کیلئے ہر قسم کا تعاون کرتی ہے۔

شیخ عبداللہ نے کہا: اسلامی مزاحمتی محاذ نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا افسانہ جھوٹ کے پلندہ کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

ای میل کریں