امام خمینی(رح) کی میراث جمہوری اسلامی ہے حکومت اسلامی نہیں
امام خمینی (رح) نے ہمارے جس دین کو زندہ کیا وہ حقیقی دین ہے امام خمینی کی میراث جمہوری اسلامی ہے حکومت اسلامی نہیں اور جمہوری اسلامی کا مطلب یہ ہے کہ لوگ خود اپنے حاکموں کو منتخب کریں اور یہ وہ انقلاب ہے جو آج سے 43 سال قبل امام کی رہبری میں کامیاب ہوا تھا اور اسلامی انقلاب کے بانی نے اپنی اس تحریک سے ایک ایسا پیغام دیا جو صرف ایران کی سرحدوں تک محدود نہیں رہا بلکہ سرحدوں سے نکل کر عالمی سطح پر امام کے اس کے پیغام کو سنا گیا اور بہت سے ممالک نے امام خمینی کے اس پیغام کو قبول بھی لیکن آج ہم اس پیغام سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں یہ کافی اہم ہے امام خمینی کی سربراہی میں اسلامی انقلاب نے ایک اہم کام کیا اور وہ کام یہ تھا کہ اسلامی انقلاب نے بادشاہت کے تابوت میں ایسا کیل مارا ہے جس سے صہیونی حکومت کا خاتمہ ہوگیا ایک ظالم حکومت کا خاتمہ پوری دنیا کے لئے اس انقلاب کا ایک اہم پیغام تھا
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے پوتے حضرت آیت اللہ سید حسن خمینی نے امام خمینی اور عصری دنیا بین الاقوامی کانفرنس جو کہ آج امام خمینی کے مزار میں منعقد ہوئی کہا کہ امام خمینی (رح) نے ہمارے جس دین کو زندہ کیا وہ حقیقی دین ہے امام خمینی کی میراث جمہوری اسلامی ہے حکومت اسلامی نہیں ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اسلامی کا مطلب یہ ہے کہ لوگ خود اپنے حکمرانوں کا انتخاب کریں اور
انہوں نے کہا کہ یہ وہ انقلاب ہے جو آج سے 43 سال قبل امام کی رہبری میں کامیاب ہوا تھا اور اسلامی انقلاب کے بانی نے اپنی اس تحریک سے ایک ایسا پیغام دیا جو صرف ایران کی سرحدوں تک محدود نہیں رہا بلکہ سرحدوں سے نکل کر عالمی سطح پر امام کے اس کے پیغام کو سنا گیا اور بہت سے ممالک نے امام خمینی کے اس پیغام کو قبول بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم آج اس پیغام سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ امام خمینی کی سربراہی میں اسلامی انقلاب نے ایک اہم کام کیا اور وہ کام یہ تھا کہ اسلامی انقلاب نے بادشاہت کے تابوت میں ایسا کیل مارا ہے جس سے صہیونی حکومت کا خاتمہ ہوگیا ایک ظالم حکومت کا خاتمہ پوری دنیا کے لئے اس انقلاب کا اہم پیغام تھا۔
امام خمینی(رح) کے مزار کے متولی نے عدل اور عدالت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی بہت ساری تعریفیں کی گئی ہیں لیکن روایات سے جو تعریف ہمیں وہ یہ ہے کہ جو کچھ اپنے لئے پسند کرتے ہو وہی دوسروں کے لئے بھی کرو اور جو کچھ اپنے لئے نا پسند کرتے ہو وہی دوسرے کے لئے بھی ناپشند کرو اور یہ قانون بھی ہے جس کو اخلاقی قانون کہا جا سکتا ہے انہوں نے کہا تمام حکام کو اس قانون پر عمل کرتے ہائے آگے بڑھنا چاہیے۔
آیت اللہ سید حسن خمینی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کا ایک پیغام ہمارے لئے بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ اسلامی معاشرے اور انسانوں کو اخلاق کی طرف پلٹنا ہوگا معاشرے میں عدل اور انصاف کو رائج کرنا ہوگا سچائی اور امانتداری سے کام لینا ہوگا ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن بندوق سے نہیں بلکہ اخلاق اصول پر عمل کرنے سے قائم ہوگا۔