یوم القدس

یوم القدس مسئلہ فلسطین کے احیاء کا دن ہے

قدس امت مسلمہ کا قلب ہے اور اسرائیل اس پر خنجر کی مانند ہے، ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی

یوم القدس مسئلہ فلسطین کے احیاء کا دن ہے

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت علماء عراق کے سربراہ شیخ خالد ملانے قدس شریف کے موضوع پر دوسرے بین الاقوامی ورچوئل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یوم القدس کے اعلان کا مقصد فلسطین کی امیدوں اور امنگوں کی جانب توجہ دلانا اور مظلوم فلسطینیوں که نجات تھا اور امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) نے یوم القدس کا اعلان کرکے تمام امت اسلامی کو اپنا مخاطب قرار دینا چاہئے۔

 جماعت علمائے عراق کے سربراہ نے مزید کہا: یوم القدس اس بات کی یاد دہانی کا دن ہے کہ ملت فلسطین کے حقوق کا احیاء کیا جائے اور اس کام کے لئے امت اسلامیہ کے درمیان اتحاد و وحدت ضروری ہے۔

 

قدس امت مسلمہ کا قلب ہے اور اسرائیل اس پر خنجر کی مانند ہے، ایم پی اے سیدہ زہرا نقوی

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مشغول پر امن فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے سفاکانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،ان کا کہنا تھا دنیا بھر میں یوم القدس کے اجتماعات اور بیداری کی لہر دیکھ کر اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہے نہتے فلسطینی عوام پر حملہ غیر انسانی فعل ہے یہ بالکل واضح ہے کہ اسرائیل دنیا کاسب سے بڑا دہشتگرد ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے کئی دہائیوں سے غاصب صیہونی فوج کے مظالم برداشت کرتے ہوئے مزاحمت اور استقامت کاراستہ اپنائے رکھا اور آزادی کی جدوجہد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے یہ بات اسرائیل پر بھی روشن ہے کہ فلسطینی عوام اپنی سر زمین اور قبلہ اول پر صیہونیوں کا ناپاک وجود کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اپنے حق کے حصول کے جہاد کا سفر جاری رکھیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ قدس امت مسلمہ کا قلب ہے اور اسرائیل اس پر خنجر کی مانند ہے ،دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ قبلہ اول کے تقدس و تحفظ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا ناپاک وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔

ای میل کریں