مشھد میں موسسہ تنظیم و نشر و آثار امام خمینی کا شعبہ قائم کریں گے
موسسہ تنظیم و نشر و آثار امام خمینی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور معارف الہی میں امام خمینی(رح) کے افکار بنیادی ہیں لھذا یہ افکار ماورائے طبیعت ہیں لہذا امام کی وفات کا جتنا بھی وقت گزر رہا ہے لیکن ان کے افکار اتنے ہی زیادہ تازہ لگ رہے ہیں اور ان کے افکار کو پوری دنیا تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اس لئے مختلف پروگرام بنائیں ہیں جن کے آثار کافی اچھے ہوں گے انہوں نے کہا کہ بہت جلد مشہد مقدس میں بھی موسسہ تنظیم و نشر و آثار امام خمینی کا ایک شعبہ کھولا جائے گا اور اس کام کے لئے ہمیں مشہد کے طلباء اور امام خمینی کے چاہنے والوں نے بہت درخواستیں دی ہیں کیوں کہ یہاں کی یونیورسٹیز کے طلباء بھی امام خمینی کے افکار کی گہریوں کو جاننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا انشاء اللہ امام رضا علیہ السلام کے لطف و کرم سے بہت جلد اس ریاست میں بھی امام کے چاہنے والوں کے لئے ایک شعبہ کھولا جائے گا اور ہمیں امید ہے کہ حوزہ علمیہ مشھد مقدس اور ان کے شاگردوں کی وجہ سے یہ کام مثمر ثابت ہوگا۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تنظیم و نشر و آثار امام خمینی کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کسماری نے مشھد میں امام رضا علیہ السلام کے حرم کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین مروی سے ملاقات کی انہوں نے اس ملاقات کے دوران ادارے کی کارگردگی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور معارف الہی میں امام خمینی(رح) کے افکار بنیادی ہیں لھذا یہ افکار ماورائے طبیعت ہیں لہذا امام کی وفات کا جتنا بھی وقت گزر رہا ہے لیکن ان کے افکار اتنے ہی زیادہ تازہ لگ رہے ہیں اور ان کے افکار کو پوری دنیا تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اس لئے مختلف پروگرام بنائیں ہیں جن کے آثار کافی اچھے ہوں گے انہوں نے کہا کہ بہت جلد مشہد مقدس میں بھی موسسہ تنظیم و نشر و آثار امام خمینی کا ایک شعبہ کھولا جائے گا اور اس کام کے لئے ہمیں مشہد کے طلباء اور امام خمینی کے چاہنے والوں نے بہت درخواستیں دی ہیں کیوں کہ یہاں کی یونیورسٹیز کے طلباء بھی امام خمینی کے افکار کی گہریوں کو جاننا چاہتے ہیں انہوں نے کہا انشاء اللہ امام رضا علیہ السلام کے لطف و کرم سے بہت جلد اس ریاست میں بھی امام کے چاہنے والوں کے لئے ایک شعبہ کھولا جائے گا اور ہمیں امید ہے کہ حوزہ علمیہ مشھد مقدس اور ان کے شاگردوں کی وجہ سے یہ کام مثمر ثابت ہو گا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین احمد مروی نے کہا کہ امام خمینی (رح) کی نسبت لوگوں کی معرفت کو عمیق کرنا چاہیے کیوں کہ یہ ظاہری پہچان اور نعرے زیادہ دیر تک نہیں رہیں گے ہم اگر چاہتے ہیں اسلامی انقلاب کی بنیادیں مضبوط رہیں تو معاشرے اور سماج کو امام خمینی کے افکار آشنا کرانا ہوگا تاکہ امام کا نام ہمیشہ کے لئے زندہ رہے انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے بھی امام علی علیہ السلام کی طرح اپنی سرگرمیوں کو محدود نہیں کیا لہذا ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے افکار محدود نہ کریں بلکہ اس دریا سے سب کو فیضیاب ہونے کا موقع دیں۔