گهر

میں وہی ہوں جس کا گھر آپ لوگوں نے دیکھا ہے

جناب! میں کوئی وزیر اعظم تو تھا نہیں، میری کوئی بارگاہ، کوئی دربار وآستانہ ہوتا

میں  وہی ہوں  جس کا گھر آپ لوگوں  نے دیکھا ہے

 

شاہ نے کہا ہے کہ’’ اس [خمینی] کو مجھ سے ذاتی عداوت ہے اور وہ مجھ سے ذاتی انتقام لے رہا ہے۔۔۔ یعنی میں  [شاہ] نے اس [خمینی] کو قید میں  ڈالا، اسے جلا وطن کیا، اب وہ مجھ سے بدلہ لے رہا ہے۔۔۔‘‘ ان باتوں  کا بغور جائزہ لینا چاہیے۔

جناب! میں  کوئی وزیر اعظم تو تھا نہیں، میری کوئی بارگاہ، کوئی دربار وآستانہ ہوتا۔ میں  وہی ہوں  کہ اب جب یہاں  آیا ہوں ، یہاں  آپ نے میرا مکان دیکھا ہے، یہ ایک ایسا مکان ہے کہ جس میں  آپ لوگوں  کے بیٹھنے تک کی بھی گنجائش نہیں  ہے اور مجھے اس سے زیادہ کی ضرورت بھی نہیں  ہے۔ میں جب جیل میں  گیا تو پہلے مجھے آفیسرز کلب میں  لے جایا گیا۔ میں  نے دیکھا کہ بہت اچھی جگہ ہے، سب کچھ موجود ہے۔ انہوں  نے ہمارے گھروں  کو اچھی طرح نہیں  دیکھا ہے۔ میں  نے پولیس اہلکاروں  سے کہا: ’’یہ جگہ تو ہمارے گھر سے اچھی ہے‘‘ (اور اچھی تھی بھی)۔ اس کے بعد ہمیں  ایک اور جگہ لے جایا گیا، وہ جگہ ہمارے گھر کی طرح یا اس سے قدرے بہتر تھی اور جب ہم جیل سے باہر آئے، البتہ جیل بھی کوئی ایسی جیل نہیں  تھی کہ وہاں  ہم پر بری گزری ہو، کوئی ایسی سخت نہیں  تھی کہ جس کی بنا پر اب مثلاً شاہ کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوگئے ہوں ۔۔۔ جب ہم وہاں  سے باہر آئے تو ایک بہت بڑے باغ میں  آئے، ایک بہت عالیشان عمارت میں  کہ حتی جس کو ہم نے شاید کبھی خواب میں  بھی نہ دیکھا ہو۔۔۔ اس کے بعد ہم اپنے گھر چلے گئے۔۔۔ ہمیں  یہ عادت بھی نہیں  پڑی تھی کہ باہر نکل کر سیر ہی کرلیں۔ (صحیفہ امام، ج ۴، ص ۳۳)

 

اب بھی یہ پروپیگنڈہ مسلسل جاری ہے، تشہیراتی مہم متواتر جاری ہے کہ فلاں  شخص [امام خمینی(رح) مراد ہیں] صحت افزا مقام میں  واقع محل میں  رہائش پذیر ہے اور اس محل میں  جو ان اس کے پاس جاتے ہیں  یہ ہے صحت افزا مقام پر واقع ہمارا محل جسے آپ ملاحظہ کررہے ہیں ۔ ہمارے پاس ایک ایسا کمرہ تک نہیں  ہے کہ جس میں  آپ حضرات بیٹھ سکیں  اور آپ کو کھڑا رہنا پڑ رہا ہے۔ (صحیفہ امام، ج ۴، ص ۲۲۴)

 

میں  اس بات کی معذرت چاہتا ہوں  کہ ہمارا گھر چھوٹا ہے اور آپ حضرات کی تعداد زیادہ ہے اور اس گھر میں  آپ سب کیلئے گنجائش نہیں ہے۔ اب یہی ہے، اسی طرح گزارا کیجئے۔ (کوثر، ج ۱، ص ۵۸۶)

ای میل کریں