امام خمینی (رح)

مقام ولایت علی (ع) کی ایسی معرفت کی وجہ سے میرے سر پر خاک ہو

اے مخلصین کے سوز اور ان کے اعمال کے نور سے غافل بدنصیب!

مقام ولایت علی  (ع) کی ایسی معرفت کی وجہ سے میرے سر پر خاک ہو

 

کیا تو نے یہ گمان کیا ہے کہ تو نے اپنے ان بوسیدہ، گلے سڑے، ریاکاری اور سمعہ(یعنی اپنے نیک کام کا ڈھنڈورا پیٹنا)  اور دوسری ہزار مصیبتوں، کہ جن میں  سے ہر ایک اعمال کی قبولیت سے مانع ہے، سے مخلوط اعمال کی وجہ سے حق تعالیٰ پر استحقاق پالیا ہے یا تو محبین اور محبوبین کے زمرے میں  شامل ہوگیا ہے؟

اے محبین کے حال سے بے خبر بے چارے!

اے محبین کے دلوں  اور ان کے قلوب کی آتش سے نابلد بدبخت!

اے مخلصین کے سوز اور ان کے اعمال کے نور سے غافل بدنصیب!

کیا تو نے گمان کر رکھا ہے کہ ان کے اعمال بھی مجھ اور تجھ جیسوں  کے اعمال کی مانند ہیں ؟ کیا تو یہ خیال کرتا ہے کہ حضرت امیر المومنین (ع) کی نماز کو ہماری نماز پر یہ فضیلت حاصل ہے کہ آپ  ؑ {وَلَا الضّٰآلِّیْن} کی مد کو زیادہ طول دیتے تھے؟ یا آپ  ؑ کی قرائت زیادہ صحیح ہوتی تھی؟ یا آپ  ؑ کے سجدے، رکوع، اذکار اور اوراد زیادہ طولانی ہوتے تھے؟ یا آپ  ؑ کو یہ برتری اور فضیلت حاصل ہے کہ آپ  ؑ ایک رات میں  سینکڑوں  رکعات نمازیں  پڑھتے تھے؟ یا سید الساجدین  (ع) کی دعاؤں  اور مناجات بھی میری اور تمہاری دعاؤں  اور مناجات کی طرح ہیں  اور آپ  ؑ بھی حوروں ، ناشپاتی اور انار کیلئے اس قدر نالہ وفریاد کرتے تھے؟ ان کی اپنی قسم ہے {وَاِنَّہُ لَقَسَمٌ عَظِیم} اگر تمام انسان یک زبان ہو کر بھی کہیں  تب بھی امیر المومنین  ؑ کی طرح ایک مرتبہ بھی {لاٰ اِلٰہ اِلاّٰ اﷲ} نہیں  کہہ سکتے ہیں ۔مقام ولایت علی  (ع) کی ایسی معرفت کی وجہ سے میرے سر پر خاک ہو۔ مقام علی بن ابی طالب  (ع) کی قسم اگر ملائکہ مقربین اور انبیائے مرسلین  (ع) سوائے رسول خاتم  ﷺ کے، کہ جو علی  (ع) کے مولیٰ اور ان کے علاوہ ہیں ، اگر سب علی  (ع) کی مانند ایک تکبیر بھی کہنا چاہیں  تو نہیں  کہہ پائیں گے۔ ان کے دل کا حال ان کے اپنے سوا کوئی نہیں  جانتا۔

چہل حدیث، (قدیم ایڈیشن)، ص ۶۵

ای میل کریں