لوگوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ انتخابات کا اثر کئی سالوں تک رہے گا
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں سے آن لائن خطاب میں انتخابات کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے فرمایا: انتخابات ایک دن میں منعقد ہوتے ہیں لیکن انتخابات کے اثرات کئی سالوں تک باقی رہتے ہیں ۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے نمائندوں سے آن لائن خطاب میں انتخابات کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے فرمایا: انتخابات ایک دن میں منعقد ہوتے ہیں لیکن انتخابات کے اثرات کئی سالوں تک باقی رہتے ہیں ۔ عوام کوانتخابات میں شرکت سے منع کرنے والے افراد در حقیقت عوام کے ہمدرد نہیں ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام سے انتخابات میں بھر پور شرکت کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات آپ سے متعلق ہیں۔ اس سلسلے میں اللہ تعالی سے مدد اور ہدایت طلب کریں تاکہ جو شخص شائستہ اور لائق ہے اسے ووٹ دیکر انتخاب کریں اورملکی امور کی زمام نیک اور اصلح شخص کے ہاتھ میں دیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پارلیمنٹ کے نمائدوں کو عوام کا ساتھ دینے اور عوام کے ساتھ باقی رہنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا: عوام کو انتخابات میں شرکت سے روکنے والے افراد ،عوام کے ہمدرد نہیں ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ نے گذشتہ ایک سال میں اچھی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں سے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: بعض افراد ممکن ہے آپ کے مخالف ہوں آپ اپنے مخالفین کو اپنی رفتار ، کردار اور عمل کے ذریعہ کوئی بہانہ فراہم نہ کریں بلکہ آپ اپنی ذمہ داروں پر عمل کریں اور عوام کو درپیش مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں اپنا بنیادی اور اساسی کردار ادا کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: گارڈین کونسل نے اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے صدارتی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ان میں سے اچھے ، لائق اور اصلح فرد کا انتخاب عوام کے ہاتھ میں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: گارڈین کونسل نے جن افراد کی صدارتی انتخابات میں صلاحیت کی تائيد نہیں کی اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان افراد میں صلاحیت نہیں ممکن ہے بعض افراد میں بیشمار صلاحیتیں موجود ہوں لیکن گارڈین کونسل ان کی صلاحیتوں کی تشخیص میں کامیاب نہیں ہوئي۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدارتی امیدواروں اور ان کے حامیوں سے سفارش کرتے ہوئے فرمایا: تبلیغات میں صداقت سے کام لیں اور اللہ تعالی کو اپنے تمام امور پر حاضر اور ناظر سمجھیں۔ اور انتخابات کے نتائج کو خندہ پیشانی سے قبول کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدارتی امیدواروں سے سفارش کرتے ہوئے فرمایا: انتخاباتی تبلیغات اورمعرکہ میں ایکدوسرے کے احترام کو ملحوظ رکھیں اور تخریبی عمل سے پرہیز کریں۔