امام خمینی(رح)

آیت اللہ سید حسن خمینی کا اسماعیل ہنیہ کو پیغام/ عالم اسلام کو آپ جیسے شخص پر فخر ہے

آیت اللہ سید حسن خمینی نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اپنے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میری ذمہ داری ہے اور میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ قدس شریف کی نسبت امام خمینی (رح) کو لگاو کو بیان کرتے ہوئے فلسطین کے مجاہدین کے ساتھ اظہار ہمدردی کروں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس مشکل کے وقت میں فلسطین کی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں شریک میں ہیں اور پروردگار سے میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم ساتھ مل کر کفار اور منافقین کا مقابلہ کر سکیں۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطین کی بہادر قوم کی خواتین اور بچوں کے خلاف صہیونی حکومت جارحیت اور ظالمانہ کاروائیوں نے مقبوضہ علاقوں میں بسنے تمام آزادی خواہ افراد کے دلوں کو مجروح کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں فلسطین کی بے گناہ عوام کے قتل عام نے مسلمانوں کے دلوں کو جلا دیا ہے۔

آیت اللہ سید حسن خمینی نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اپنے ایک پیغام میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میری ذمہ داری ہے اور میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ قدس شریف کی نسبت امام خمینی (رح) کو لگاو کو بیان کرتے ہوئے فلسطین کے مجاہدین کے ساتھ اظہار ہمدردی کروں انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اس مشکل کے وقت میں فلسطین کی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں شریک میں ہیں اور پروردگار سے میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم ساتھ مل کر کفار اور منافقین کا مقابلہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان عرب ممالک کے سربراہوں سے اظہار برائت کرتے ہیں جو مسلمان ہونے کا دعوی کرتے ہیں لیکن اس وقت  اسرائیل کے ہاتھوں  فلسطین میں ہو رہے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش ہیں ہم فلسطینی مردوں ، خواتین اور بچوں کی قربانیوں کے سامنے جھکا کر ان کا احترام کرتے ہیں اور اللہ تعالی کے وعدے پر ایمان رکھتے ہوئے آزادی کے منتظر ہیں۔ الیس الصبح بقریب

ای میل کریں