نوفل لوشاتو دیہات والوں کو خداحافظی

نوفل لوشاتو دیہات والوں کو خداحافظی

امام کے ایران واپس جانے کی خبر عام ہوتے ہی اس دیہات کے رہنے والے امام کی رہائش گاہ کے سامنے باغ میں اکھٹا ہوگئے

نوفل لوشاتو دیہات والوں کو خداحافظی

 

امام کے ایران واپس جانے کی خبر عام ہوتے ہی اس دیہات کے رہنے والے امام کی رہائش گاہ کے سامنے باغ میں اکھٹا ہوگئے۔ اس جکہ کے دو سر برآوردہ افراد تھا؛ کو امام اس جگہ کا ملّا کہتے تھے۔ وہ خصوصی طور پر امام کے پاس آیا اور کہا: یہ ایام دنیا کی تاریخ میں لکھے جائیں گے ، ہمارے دیہات میں آپ کے وجود مبارک نے ہمارے دیہات کو تاریخی حیثیت دی اور یہاں کی روحانیت میں اضافہ کیا ہے۔ امام نے وہاں 4/ ماہ رہنے کی وجہ سے ان لوگوں سے معذرت خواہی کی کہ آپ لوگوں کو میری وجہ سے زحمت کا سامنا ہوا ہے۔ مترجم آقا ابراہیم یزدی تھے۔

ان دنوں، لوگ فیملی کے ہمراہ یا تنہا امام کے کمرہ میں جاتے اور اپنے اندرونی احساسات کا اظہار کرتے تھے اور خداحافظی کرتے تھے اور اس بات سے محزون تھے کہ اس دیہات کے اچھے دن امام ہوگئے۔ مزہ کی بات یہ ہی کہ امام نے حکم دیا کہ آقائے اشراقی اور آقائے مروارید اس دیہات میں ابھی رک جائیں اور امام کے رہنے کے لئے مکان کی تعمیر کرائیں اور اس کے اخراجات ادا کریں۔

ای میل کریں