یمن

یمنی فوج نے سعودی کمپنی پر برسائے میزائل

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب میں 18 یو اے وی اور آٹھ بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا اعلان کیا

یمنی فوج نے سعودی کمپنی پر برسائے میزائل

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ انہوں نے سعودی عرب میں 18 یو اے وی اور آٹھ بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا اعلان کیا اس کارروائی میں سعودی فوجی اور اہم اڈوں اورسعودی عرب کے اہم پروجیکٹوں کو نشانہ بنایا گیا تھا انہوں نے کہا یہ آپریشن 18 یو اے وی اور آٹھ بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ اس کاروائی میں سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو اور عبدالعزیز ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی نیم سرکار خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس بات کا اعلان کیا کہ سعودی عرب میں 18 یو اے وی اور آٹھ بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا اعلان کیا اس کارروائی میں سعودی فوجی اور اہم اڈوں اورسعودی عرب کے اہم پروجیکٹوں کو نشانہ بنایا گیا تھا انہوں نے کہا یہ آپریشن 18 یو اے وی اور آٹھ بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ اس کاروائی میں سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو اور عبدالعزیز ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا کہ آرامکو کو 12 صمد -3 یو اے وی اور آٹھ ذوالفقار ، بدر اور سیر میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا سریع نے بتایا کہ ساری نے بتایا کہ "نجران" اور "اسیر" میں موجود دیگر فوجی اڈوں کو چھ "قسیف 2 کے" یو اے وی نے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے ذریعے یمن اور یمنی قوم کے دشمنوں کے لئے ہم نے واضح کر دیا ہے کہ جو یمن کی خاک میں در اندازی کرنے کی کوشش کرے گا اسے اسی طرح کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

یحیی سریع نے تمام غیر ملکی کمپنیوں اور سعودی عرب کے شہریوں سے حساس فوجی اڈوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے ۔ کیونکہ یہ مقامات یمنی افواج کے نشانے پر ہیں جن پر وہ کبھی بھی حملہ کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ تقریبا سات سالوں سے ، سعودی اماراتی اتحاد یمن پر بمباری اور گولہ باری کر رہا ہے ، بھوک ، افلاس اور طبی سامان کی کمی کو یمنی عوام پر مسلط کررہا ہے ، اور خواتین اور بچوں کا قتل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ای میل کریں