عید نوروز پر ایک ہزار لوگ زندہ ہوئے
شیعوں کی نگاہ میں نوروز کی بہت اہمیت ہے اور وہ اس دن کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کا دن مانتے ہیں منقول ہے کہ عید نوروز کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حلوے سے بھری ہوئی ٹرے لائی تو آپ نے پوچھا کہ یہ کس مناسبت سے ہے تو فرمایا کہ آج نوروز ہے تو آپ نے فرمایا کہ یہ وہی دن جس دن اللہ تعالی نے عسکرہ کو زندہ کیا تھا؟سوال کیا کہ یا رسول اللہ عسکرہ کیا ہے آپ نے فرمایا کہ عسکرہ ہزار لوگ تھے جنہوں نے موت کے ڈر جنگلون کا رخ کیا تھا اور پھر اللہ تعالی نے انھیں حکم دیا کے مر جاو اور وہ مر گئے پھر انھیں دوبارہ زندہ کیا اور ان پر بادلوں کو برسنے کا حکم دیا اسی وجہ نورز کے دن ایک دوسرے پر پانی پھینکا جاتا ہے اس کے بعد آپ نے اس ٹرے حلوا کھایا اور وہاں پر موجود افراد کو بھی حلوا دیا اور فرمایا کہ اے کاش ہر دن ہمارے لئے نوروز کا دن ہوتا اور اسی طرح ائمہ اطہار علیھم السلام کے دور میں بھی نوروز کا خاص اہتمام کیا جاتا تھا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق شیعوں کی نگاہ میں نوروز کی بہت اہمیت ہے اور وہ اس دن کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کا دن مانتے ہیں منقول ہے کہ عید نوروز کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حلوے سے بھری ہوئی ٹرے لائی تو آپ نے پوچھا کہ یہ کس مناسبت سے ہے تو فرمایا کہ آج نوروز ہے تو آپ نے فرمایا کہ یہ وہی دن جس دن اللہ تعالی نے عسکرہ کو زندہ کیا تھا؟سوال کیا کہ یا رسول اللہ عسکرہ کیا ہے آپ نے فرمایا کہ عسکرہ ہزار لوگ تھے جنہوں نے موت کے ڈر جنگلون کا رخ کیا تھا اور پھر اللہ تعالی نے انھیں حکم دیا کے مر جاو اور وہ مر گئے پھر انھیں دوبارہ زندہ کیا اور ان پر بادلوں کو برسنے کا حکم دیا اسی وجہ نورز کے دن ایک دوسرے پر پانی پھینکا جاتا ہے اس کے بعد آپ نے اس ٹرے حلوا کھایا اور وہاں پر موجود افراد کو بھی حلوا دیا اور فرمایا کہ اے کاش ہر دن ہمارے لئے نوروز کا دن ہوتا اور اسی طرح ائمہ اطہار علیھم السلام کے دور میں بھی نوروز کا خاص اہتمام کیا جاتا تھا۔
عید نوروز صرف شیعوں کے درمیان منحصر نہیں ہے لیکن ائمہ اطہار علیھم السلام سے اس دن کے بارے میں احادیث نقل ہوئی ہیں علامہ مجلسی بحارالانوار میں نقل کرتے ہیں کہ معلی بن خنیس نے کہا کہ میں نوروز کے دن امام جعفر صاق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ اس دن کے بارے میں کچھ جانتے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ اس دن ایرانی عید مناتے ہیں اور ایک دوسرے کو تحائف بھی دیتے ہیں۔