امام خمینی (رح) عید نورز عیدی کے طور پر کیا دیتے تھے؟
معمول کے مطابق نئے سال پر ملک کے اعلی حکام اور ان کے دفتر کے لوگ امام خمینی(رح) سے ملنے اور انھیں عید کی مبارک باد عرض کرنے ان کی خدمت میں پہنچتے تھے۔
راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن رحیمیان
حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسن رحیمیان اپنی ایک یادد اشت میں نقل کرتے ہیں کہ ہم نوروز کے موقع پر امام(رہ) کے کمرے میں داخل ہوئے تو ہم نے دیکھا کہ امام(رہ) صبح نو بجے کمرے میں داخل ہوئے اور گزشتہ دنوں کی نسبت زیادہ خوش اور مسکراتے ہوئے نظر آ رہے تھے اور وہ نئے کپڑے پہن کر داخل ہوئے نیز انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو مبارکباد پیش کی اس کے بعد امام (رہ) نے اپنے ہاتھوں سے کچھ سکّے عیدی کے طور پر سب کو دئے اور یہ واقعہ صرف ایک سال کا نہیں بلکہ کئی سال امام (رہ) کی جانب سے اس طرح کے واقعہ کا ہم نے مشاہدہ کیا۔