امام خمینی(رح) نے ہمیں خدا کے لئے کام کرنا سیکھایاہے:آیت اللہ سید حسن خمینی

امام خمینی(رح) نے ہمیں خدا کے لئے کام کرنا سیکھایاہے:آیت اللہ سید حسن خمینی

آیت اللہ سید حسن خمینی نے کہا کہ قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے جو سب کی رہنمائی کرتی ہے لیکن اس کو سمجھنے کے لئے انسان کو عقل کا استعمال کرنا ہوگا ورنہ ممکن ہے اسی قرآن کو دلیل کو بنا کے انسان اپنے امام کے سامنے کھڑا ہو جائے اور امام کو اکیلا چھوڑ دے جیسا کے تاریخ میں بھی ہوا ہے انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے قرآن کی روح کو استخراج کیا ہے۔

امام خمینی(رح) نے ہمیں خدا کے ئے کام کرنا سیکھایاہے:آیت اللہ سید حسن خمینی

آیت اللہ سید حسن خمینی نے امام خمینی کے افکار اور سیرت میں قرآن کریم کے بارے میں منعقد ہونے والی دوسری دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں کہا:قرآن کو پرنٹ کرنا اور اسے بلند آواز سے پڑھنا اچھا ہے لیکن ضروری ہے ان کو روح میں اتارا جائے قرآن کریم کو دل میں اتارا جائے ورنہ خالی خوبصورت اور اچھی آواز سے پڑھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا تاریخ گواہ ہے جب پیغمبر اکرم (ص) نے تبلیغ شروع کی تورات کو اچھی آواز میں پڑھنے والے ہی ان کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ تھے  لیکن معاشرے میں قانون کی روح کو لانا ایک طوفان پیدا کرتا ہے۔ امام جیسی شخصیات کے کردار کو معاشرے میں ان قیمتی پیغامات کی روح لا کر ایک مثال قائم کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خبررساں جماران کی رپورٹ کے مطابق آج امام خمینی (رح) کے مرقد میں امام خمینی کے افکار اور سیرت میں قرآن کریم کے عنوان سے دوسری بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں امام خمینی (رح) کے پوتے آیت اللہ سید حسن خمینی نے خطاب کیا انہوں حضار کی خدمت میں عید مبعث کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ قرآن کو پرنٹ کرنا اور اسے بلند آواز سے پڑھنا اچھا ہے لیکن ضروری ہے ان کو روح میں اتارا جائے قرآن کریم کو دل میں اتارا جائے ورنہ خالی خوبصورت اور اچھی آواز سے پڑھنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا تاریخ گواہ ہے ۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی کے پوتے سید حسن خمینی نے کہا کہ جب پیغمبر اکرم (ص) نے تبلیغ شروع کی تو تورات کو اچھی آواز میں پڑھنے والے ہی ان کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ تھے  لیکن معاشرے میں قانون کی روح کو لانا ایک طوفان پیدا کرتا ہے۔ امام جیسی شخصیات کے کردار کو معاشرے میں ان قیمتی پیغامات کی روح لا کر ایک مثال قائم کی ہے۔

آیت اللہ سید حسن خمینی نے کہا کہ قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے جو سب کی رہنمائی کرتی ہے لیکن اس کو سمجھنے کے لئے انسان کو عقل کا استعمال کرنا ہوگا ورنہ ممکن ہے اسی قرآن کو دلیل کو بنا کے انسان اپنے امام کے سامنے کھڑا ہو جائے اور امام کو اکیلا چھوڑ دے جیسا کے تاریخ میں بھی ہوا ہے انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رہ) نے قرآن کی روح کو استخراج کیا ہے۔

یاد گار امام خمینی(رح) نے امام خمینی (رہ) کے اخلاص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی(رہ) نے ہیں خدا کے لئے کام کرنا سیکھایا ہے انہوں نے کہا کہ اگر امام (رہ) کی زندگی کا مطالعہ کریں تو ہمیں سمجھ میں آئے گا کہ امام نے ہمیں سیکھایا ہے کہ قرآن کریم کی روح کو لے کر اللہ کے لئے کام کریں ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم خدا کے لئے کام کریں گے تو دنیا خوبصورت نظر آئے گی۔

ای میل کریں