انسانوں کے ہادی اور رہنما
رینان؛ محقق و مترجم
امام خمینی کا بنیادی مقصد انبیائے الہی کی طرح انسانوں کی خدائے وحدہ لا شریک کی طرف رہنمائی اور ہدایت نیز شیاطین سے دوری اختیار کرنا رہی ہے۔ امام خمینی (رح) نے بھی اپنے اسلامی انقلاب سے مشرق و مغرب بالخصوص امریکہ اور صہیونسٹ کے شیاطین کے خلاف قیام کیا اور اسلامی معاشرہ کو ان کے شیطانی حیلوں اور چالوں سے آگاہ کیا۔
حضرت امام خمینی (رح) نے مسلمانوں کو تعلیم دیا کہ خدا شناسی شیاطین جن و انس بالخصوص سوپر پاور حکومتوں کے مقابلہ میں، اپنی معرفت، کرامت کی حفاظت اور انسانی اور اسلامی عزت کا لازمہ ہے۔ امام نے خدا پر ایمان اور دینی عقائد کے حقیقی معنی یعنی معرفت اور خدا کے علاوہ انکار سے عاری ہو تو اس کا کوئی اعتبار اور قدر نہیں ہے۔ امام نے اپنے انقلاب کو خدا پر حقیقی ایمان، قرآن اور پیغمبر اکرم (ص) اور آپ کی پاکیزہ آل کی سیرت پر بنیاد رکھی ہے اور قرآن کو امت مسلمہ کے جامع منشور کے عنوان سے پیش کیا ہے۔