امام خمینی(رح) کا سب سے اہم عمل
راوی:محترمہ زہرا مصطفوی
زہرا مصطفوی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ امام خمینی(رح) کا سب سے اہم عمل نماز تھی وہ اول وقت نماز کی ادائیگی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے تھے حتی مستحب نمازوں کو بھی ترک نہیں کرتے تھے حتی جب وہ اپنے کپڑوں کو بھی ہلا نہیں سکتے تھے اور جب مریضی کی حالت میں وہ ہونٹ بھی نہیں ہلا سکتے تو وہ اشاروں کے ذریعے نماز ادا کرتے تھے کبھی کبھی ڈاکٹر سوچتے تھے کہ ان کو کسی چیز کی طلب ہے لیکن میں نے ان سے کہا کہ نہیں وہ نماز پڑھ رہے ہیں امام(رح) کی نظر میں یہ نماز کی اہمیت ہے۔