امام خمینی(رح) ہمارے انقلاب کی علامت ہیں:آیت اللہ حسینی بو شہری
قم میں حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے کے سربراہ نے امام خمینی پبلیشینگ ہاوس کے سرابراہ سے ایک ملاقات میں کہا کہ میرا ماننا ہے کہ امام خمینی کی تالیفات کی اشاعت کے علاوہ طلاب کو امام خمینی(رح) کے مبانی سے آشنا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حوزیوں نے خود کو امام خمینی(رح) سے دور کیا تو انقلابی ہونے پر سوال اُٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ دنیا میں امام خمینی کے بغیر ہمارے انقلاب کی کوئی پہچان نہیں ہے امام کو دیکھنے کے بغیر دنیا کے مختلف کونوں سے لوگ صرف ان کام نام سن کر ان کی طرف جذب ہوئے ہیں زہد،تقوی اور عرفان کی منازل طہ کرنے والوں نے بھی امام (رہ) کو اپنے لیئے نمونہ عمل قرار دیا ہوا تھا اور آج بھی جو لوگ ظلم اور اسکتبار کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو انھیں اپنی کامیابی کے لئے امام کے افکار کی پیروی کرتے ہوئے اس پرچم تلے آنا پڑے گا۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کی قم واپسی کی مناسبت سے موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے سربراہ حجۃ الاسلام والملسمین ڈاکٹر علی کمساری نے قم میں حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری سے ملاقات کی اور اس انسٹی ٹیوٹ کے اہم اہداف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امام خمینی پبلیشینگ ہاوس کا مقصد امام خمینی کی تالیفات کی اشاعت اور امام کے افکار کو تحریف سے بچانا ہے انہوں نے کہا کہ امام خمینی(رح) کی اکثر کتب دنیا کی اہم زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں جن کو انسٹی ٹیوٹ کی ساٰپٹ پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔
ملک کی معاشی صورتحال اور لوگوں کی عدم اطمینان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی وہ نسل جنہوں نے امام خمینیی(رح) کو نہیں دیکھا اور انہوں ثقافتی اداروں کے تعارف ،کتابوں،یونیورسٹیوں اور تعلیم کے ذریعے سے امام(رہ) کو پیچانا ہے لیکن ان تک ابھی بھی امام خمینی(رح) کے حقیقی افکار نہیں پہنچے ہیں آج ملک کے عہدہ دار امام کی شخصیت پر سوال اُٹھا رہے ہیں اگر ہم خاموش رہیں تو امام کے افکار کو بھی تحریف کیا جائے گا۔
اس ملاقات میں حوزہ علمیہ قم کی سپریم کونسل کے سرابراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ امام خمینی کی تالیفات کی اشاعت کے علاوہ طلاب کو امام خمینی(رح) کے مبانی سے آشنا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حوزیوں نے خود کو امام خمینی(رح) سے دور کیا تو انقلابی ہونے پر سوال اُٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ دنیا میں امام خمینی کے بغیر ہمارے انقلاب کی کوئی پہچان نہیں ہے امام کو دیکھنے کے بغیر دنیا کے مختلف کونوں سے لوگ صرف ان کام نام سن کر ان کی طرف جذب ہوئے ہیں زہد،تقوی اور عرفان کی منازل طہ کرنے والوں نے بھی امام (رہ) کو اپنے لیئے نمونہ عمل قرار دیا ہوا تھا اور آج بھی جو لوگ ظلم اور اسکتبار کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو انھیں اپنی کامیابی کے لئے امام کے افکار کی پیروی کرتے ہوئے اس پرچم تلے آنا پڑے گا۔