رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا ایرانی فضائیہ سے اہم خطاب میں امریکہ کو وارننگ
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایرانی فضائیہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اگر وہ چاہتے ہیں کہ ایران دوبارہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرے توامریکہ کو پہلے تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے اگر ہم امریکی پابندیوں کےخاتمہ سےمطمئن ہوگئے تو ہم اپنے وعدوںپر دوبارہ عمل شروع کردیں گے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےایرانی فضائیہ کے سربراہ ، بعض کمانڈروں اور اہلکاروں کی 19 بہمن سن 1357 شمسی میں حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے ملاقات میں انقلاب اسلامی کی کامیابی اور امریکی محاسبات اوراندازوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: انقلاب اسلامی ایرانی عوام کی بھر پور حمات کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی سمت سرعت، پیشرفت اور کامیابی کے ساتھ گامزن ہے ۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ میں صدارتی انتخابات کےدوران رونما ہونےوالے بھیانک واقعات اور ٹرمپ کے زوال کو امریکہ کا بھیانک اور خفیہ چہرہ قراردیا اور مشترکہ ایٹمی معاہدےکے بارے میں امریکی اور یورپی حکام کےبیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: اگر وہ چاہتے ہیں کہ ایران دوبارہ مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرے توامریکہ کو پہلے تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے اگر ہم امریکی پابندیوں کےخاتمہ سےمطمئن ہوگئے تو ہم اپنے وعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم امریکی پابندیوں کےخاتمہ کو کاغذی شکل میں نہیں بلکہ عملی شکل میں دیکھنا چاہتے ہیں اگر ایرانی حکام امریکہ کی پابندیوں کے خاتمہ سے مطمئن ہوگئے تو ایران بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 19 بہمن سن 1357شمسی کے دن کو یوم اللہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: ایرانی فضائیہ نے اس دن شاہ کی فوج کو چھوڑ کر حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ بیعت کرکے انقلاب اسلامی کی کامیابی میں ایک نیا ولولہ پیدا گیا ۔ایران فصائيہ کا اس دور میں یہ انقلابی اقدام معجزہ سے کم نہیں تھا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے آغاز سے لیکر آج تک امریکہ کی محاسباتی غلطیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کو اس دور میں شہنشاہی فوج پر کافی اعتماد اور بھروسہ تھا انھوں نےانقلاب اسلامی کے خلاف فوجی کودتا کا منصوبہ بنا رکھا تھا ،لیکن ایرانی فضائيہ نےامریکہ کےاس شوم اور شیطانی نقشہ کو باطل اور نقش بر آب کردیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نےامریکہ کے زوال کیطرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ میں رونما ہونے والےواقعات اور امریکہ پر قریبی نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی معاشرہ اندرونی طور پر تباہ ہوچکا ہے اور امریکہ کی عالمی ساکھ بھی ختم ہوچکی ہے۔ اسرائیل اور امریکی اتحادی ملکوں میں اضطراب اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ سرعت کے ساتھ زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اگر ایرانی حکام عملی طور پر امریکی پابندیوں کےخاتمہ سے مطمئن ہوگئے تو ایران بھی اپنےوعدوں پر دوبارہ عمل شروع کردےگا۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مشترکہ ایٹمی معاہدے پر ابھی صرف ایران نےعمل کیا ہے امریکہ اور تین یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل نہیں کیا اگر وہ معاہدے کے مطابق عمل کریں گے ہم بھی معاہدے کے مطابق عمل کریںگے۔