امام خمینی(رح)

ائیر پورٹ پرامام خمینی(رح) کا اہم بیان

میں اپنی قوم کے مختلف گروہوں کی محبت اور جذبات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایرانی قوم کی محبت اور ان کے جذبات کا میرے کاندھوں پر ایسا بوجھ ہے جن کی تلافی کرنا کافی مشکل ہے

ائیر پورٹ پرامام خمینی(رح) کا اہم بیان

میں اپنی قوم کے مختلف گروہوں کی محبت اور جذبات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایرانی قوم کی محبت اور ان کے جذبات کا میرے کاندھوں پر ایسا بوجھ ہے جن کی تلافی کرنا کافی مشکل ہے میں ان  علماء کا جنہوں نے اس عرصے میں جانثاری اور مشکلات کا سامنا کیا شکریہ ادا کرتا ہوں اسی طرح طلبا کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکلات کا سامنا کیا اسی طرح تجار اور دوسرے ہر طبقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کر رہا ہوں حوزہ علمیہ، یونیورسٹیز اور دوسرے تعلیمی اداروں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے خلوص اور اللہ کے لیئے اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیا اور کامیابی حاصل کی البتہ اس کامیابی کی اصلی وجہ آپ کا اتحاد ہے آپ نے کامیابی کے پہلے مرحلے میں محمد رضا کو ملک سے نکال دیا یہ بہت بڑی کامیابی تھی وہ شخص جس نے ایرانی قوم کو غلام بنایا ہوا تھا آج سننے میں آرہا ہے کہ وہ بیرون ملک اپنے مالکوں کے پاوں پکڑ رہا ہے اور ان سے پناہ مانگ رہا ہے۔

جماران خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے وطنی واپسی کے بعد ائیر پورٹ پر ایرانی قوم کو مخاطب قراردیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی قوم کے مختلف گروہوں کی محبت اور جذبات کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایرانی قوم کی محبت اور ان کے جذبات کا میرے کاندھوں پر ایسا بوجھ ہے جن کی تلافی کرنا کافی مشکل ہے میں ان  علماء کا جنہوں نے اس عرصے میں جانثاری اور مشکلات کا سامنا کیا شکریہ ادا کرتا ہوں اسی طرح طلبا کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکلات کا سامنا کیا اسی طرح تجار اور دوسرے ہر طبقے کے لوگوں کا شکریہ ادا کر رہا ہوں حوزہ علمیہ، یونیورسٹیز اور دوسرے تعلیمی اداروں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے خلوص اور اللہ کے لیئے اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیا اور کامیابی حاصل کی البتہ اس کامیابی کی اصلی وجہ آپ کا اتحاد ہے آپ نے کامیابی کے پہلے مرحلے میں محمد رضا کو ملک سے نکال دیا یہ بہت بڑی کامیابی تھی وہ شخص جس نے ایرانی قوم کو غلام بنایا ہوا تھا آج سننے میں آرہا ہے کہ وہ بیرون ملک اپنے مالکوں کے پاوں پکڑ رہا ہے اور ان سے پناہ مانگ رہا ہے۔

اسلامی تحریک کے رہنما نے فرمایا کہ ہماری اصلی کامیابی اس وقت ہوگی جب ہم اغیار کو اپنے ملک سے دور رکھیں گے صہیونیزم نظام کی جتنی بھی جڑیں ہیں ان سب کو ملک سے اکھاڑ کر پھینکنا ہوگا یہ جو ملک میں ہورہا ہے اس سے یہ بات واضح ہورہی ہے کہ یہ لوگ شاہ کو واپس لانا چاہتے ہیں لیکن انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس مسائل ہمارے بہت چھوٹے ہیں اور اگر آپ نے ہماری قوم کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکے تو ہماری قوم خود ہی آپ کو آپ کی اوقات دیکھا دے گی۔

ای میل کریں