انبیاء کا مقصد عدل کے ساتھ قیام ہے

انبیاء کا مقصد عدل کے ساتھ قیام ہے

ظالموں اور سرمایہ داروں کے مقابلے میں انبیاء کی جد و جہد

انبیاء کا مقصد عدل کے ساتھ قیام ہے

ہم انبیاء سے بڑھ کر کسی کو نہیں  پاتے۔ ہم ائمہ (علیہم السلام) سے بڑھ کر کسی کو نہیں  پاتے۔ یہ ہستیاں  اپنے وجود کو معاشرے پر قربان کرتی تھیں ۔ خداوند فرماتا ہے کہ ہم نے انبیاء کو واضح نشانیاں ، اپنی آیات اور میزان دے کر بھیجا ہے تا کہ لوگ عدل کی بنیاد پر قیام کریں  ’’لیقوم الناس بالقسط‘‘ خدا یہ چاہتا ہے کہ لوگ عدل کے ساتھ قیام کریں ۔ لوگوں  کے درمیان معاشرتی انصاف کا دور دورہ ہو۔ ظلم وستم کا خاتمہ ہو۔ کمزوروں  کی داد رسی ہو اور قیام کی بنیاد انصاف ہو۔ اس کے بعد فرماتا ہے ’’وانزلنا الحدید‘‘ ( ہم نے لوہا نازل کیا) یہ کس مناسبت سے فرمایا؟ مناسب یہی ہے کہ لوہے کے ذریعے ان چیزوں  کو عملی جامہ پہنایا جاسکتا ہے۔ واضح دلیلوں ، میزان اور لوہے کے ساتھ’’فیہ بأس شدید‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی فریاد یا کوئی گروپ معاشرے کو برباد کرنا چاہے یا کسی عادلانہ حکومت کو تباہ کرنا چاہے تو ان کے ساتھ واضح دلیلوں  کی روشنی میں  گفتگو کرنی چاہئے اگر اس پر قانع نہ ہوئے تو میزان عقل کے مطابق سمجھایا جائے اور اگر پھر بھی نہ مانیں  تو لوہے سے ان کی خبر لی جائے۔  (علماء کے ایک گروہ سے ملاقات کے دوران امام خمینیؒ کا خطاب)

 

ظالموں  اور سرمایہ داروں  کے مقابلے میں  انبیاء کی جد و جہد

پیغمبر اکرمؐ نے بہت سی جنگیں  لڑیں ۔ یہ سب جنگیں  آپ ؐ نے صاحبان اقتدار، مال داروں  اور ظالموں  کے خلاف لڑیں ۔ اس سے کچھ آگے بڑھیں  تو حضرت موسی  ؑنے اپنی عصا کے ذریعے بادشاہ مصر، فرعون کے ساتھ مقابلہ کیا۔ آپ  ؑ نے بادشاہ مصر کے حق میں  لوگوں  کو تھپکی دے کر سلانے کی بجائے اپنی عصا اور تبلیغ کے ذریعے لوگوں  کو زمانے کے بادشاہ کے خلاف ابھارا۔ حضرت ابراہیم  ؑ کا مشاہدہ کریں ۔ وہ اپنے کلہاڑی کے ساتھ بتوں  کو جو روساء کی ملکیت تھے توڑ دیتے ہیں ۔ رؤساء کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ آپ  ؑ کا مقصد اجتماعی مفادات کا تحفظ تھا اور یہ کہ ظالم لوگ عوام پر ظلم نہ کرسکیں ۔( ایرانیوں  کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران امام ؒ کا خطاب (پیرس))

 

حقیقی اسلام کے علمبردار غریب لوگ ہیں

میرے عزیز اور مجاہد بیٹو! جس چیز کی آپ کو فکر کرنی چاہئے وہ ہے حقیقی محمدیؐ اسلام کی بنیادوں  کو مضبوط کرنا۔ وہی اسلام جو ظالم امریکہ سمیت مغربی بلاک کو اور ظالم روس سمیت مشرقی بلاک کو ذلیل و خوار کر کے رکھ دے گا۔ وہی اسلام جس کے علمبردار دنیا کے برہنہ پا مظلوم اور فقیر عوام ہیں  اور اس کے دشمن ملحد، کافر، سرمایہ دار اور زر پرست لوگ ہیں ۔ اسلام کے حقیقی حامی دولت اور طاقت سے ہمیشہ محروم رہے ہیں ۔ اسلام کے حقیقی دشمن مال و زر جمع کرنے والے حیلہ گر، دھوکے باز ارباب اقتدار اور اظہار تقدس کرنے والے بے صلاحیت لوگ ہیں ۔( جہاد سازندگی کی مرکزی کو نسل کے اراکین کو امام خمینیؒ کا پیغام)

ای میل کریں