فولادی عزم
وسیم سجاد؛ پاکستانی سینیٹ کے سربراہ
کسی کے وہم و گماں میں بھی نہیں تھا کہ 2500/ سالہ شہنشاہی کا ایک عالم اور روحانی شخص کے ہاتھوں خاتمہ ہوجائے گا۔ شاہی حکومت کی ٹینک کے سامنے امام خمینی کا فولادی عزم و حوصلہ اور ثبات و پائیداری نے دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔ امام خمینی کے مکتب میں بے شمار شاگردوں کی تربیت ہوئی ہے اور بہت سارے مجتہدین آپ کے درس میں آئے تھے جو آپ کے مشن کو آگے بڑھانے والے تھے۔ امام عراق جلاوطن ہونے کے بعد مقابلہ سے ہاتھ نہیں کھینچا بلکہ ایرانی عوام کو پیغام دے کر ان سے رابطہ میں رہے۔
اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد لوگوں کو اسیری، غلامی، اخلاقی فساد اور اجتماعی تباہی سے نجات پائی اور خواتین کی ضائع شدہ عظمت و شوکت کو دوبارہ واپس کیا۔ اگرچہ امام خمینی (رح) اب ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن ان کی روح زندہ اور عالم اسلام کے لئے فخر کا باعث ہے۔
پس آئیے اور ہم سب مل کر عہد کریں اور رسولخدا (ص) کی ہدایات کی پیروی اور بزرگان دین کا اتباع کرتے ہوئے عالم اسلام کے اتحاد کی حفاظت کریں۔