امام خمینی (رح) کے اٹل فیصلہ کا دوسرا نمونہ
راوی: حجت الاسلام و المسلمین فردوسی پور
الجزائر کے انقلاب کے سالگرہ کے موقع پر آقائے بازرگان، ڈاکٹر یزدی اور ان کے ہم فکر چند دیگر افراد کا کارٹر کے حفاظتی معاون برژینسکی سے ملاقات کے وقت ہے۔ ایک رات میں امام کے آفس میں فون پر تا کہ ٹی وی کے رئیس جناب آقا محمد ہاشمی کا فون آیا کہ آپ امام سے سوال کریں کہ کیا ان لوگوں کی برژینسکی سے ملاقات امام کے مشورہ سے ہوئی ہے؟ میں نے آقا ہاشمی کا پیغام ایک کاغذ پر لکھ کر فورا امام کے گھر لیکر گیا اور کہا کہ امام سے اس سوال کا جواب لے لیں۔ امام نے کہا: مجھے خبر نہیں دی گئی ہے اور مجھے اس ملاقات کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔ یہ جاننے کے بعد میں نے فورا ہی آقا ہاشمی کو ٹیلی فیکس کیا اور انہوں نے ٹی وی سے نشر کرادیا۔