حضرت زہرا (س)

حضرت زہرا (س) کی بے پناہ شفاعت

فرات بن ابراہیم نے اپنی تفسیر میں حضرت امیر المؤمنین ۔سے روایت کی ہے کہ ایک دن حضرت رسالت مآب ﷺحضرت فاطمہ (س)کے گھر تشریف لائے تو انہیں محزون پایا

حضرت زہرا(س) کی بے پناہ شفاعت

 

فرات بن ابراہیم نے اپنی تفسیر میں حضرت امیر المؤمنین ۔سے روایت کی ہے کہ ایک دن حضرت رسالت مآب ﷺحضرت فاطمہ (س)کے گھر تشریف لائے تو انہیں محزون پایا۔ فرمایاکہ تمہارے حزن کا سبب کیا ہے۔ حضرت فاطمہ (س) نے فرمایا کہ مجھے محشر اوروہاں لوگوں کا عریاں کھڑا ہونا یاد آگیا ۔ آنحضرت ؐ نے فرمایا: اے دختر وہ دن عظیم دن ہے لیکن جبرئیل نے مجھے خداوند عالم کی جانب سے خبر دی ہے کہ قبر سے جو پہلا شخص اٹھے گا وہ میں ہوں گا میرے بعد ابراہیم خلیل ہوں گے اس کے بعد تمہارے شوہر علی بن ابی طالب۔

پس خداوند عالم جبرئیل کو تمہاری قبرکی طرف بھیجے گا ۔وہ ستر ہزار فرشتوں کے ساتھ تمہاری قبر پر نور کے تین زیور تمہارے لئے لائیں گے اورتمہارے سر کے پاس کھڑے ہوں گے اور تجھے آواز دیں گے کہ اے فاطمہ دختر محمد  باہر آؤ محشر کی طرف۔ پس تم قبر سے باہر آؤگی تم پردے میں چھپی ہوگی اور اس دن کے خوف سے محفوظ ہوگی پس اسرافیل وہ زیور تمہیں دیں گے اور تم وہ پہن لوگی۔ زوقائیل نامی فرشتہ تمہارے لئے اونٹنی لے کر آئے گا جس کی مہارمروارید کی ہوگی اس کی پیٹھ پر سونے کی زین رکھی ہوگی پس تم اس پر سوار ہوگی اور زوقائیل اس کی مہار تھام لے گا تمہارے آگے آگے ستر ہزار فرشتے ہوں گے جن کے ہاتھ میں تسبیح کے پرچم ہوں گے۔

جب تم روانہ ہوگی تو سترہزار حوریں تمہارے استقبا ل کے لئے آئیں گی اور تجھے دیکھ کر خوش ہوں گی۔ ہر ایک کے ہاتھ میں نور کی انگیٹھی ہوگی جن میں سے بغیر آگ کے عود اور عنبر کی خوشبو آرہی ہوگی۔ ان میں سے ہر ایک کے سرپر سبز زبرجد اور مختلف جواہرات کاتاج ہوگا وہ تمہاری دائیں جانب چلیں گی جب تم تھوڑا سا چلوگی تو مریم بنت عمران ستر ہزار حوروں کے ساتھ تمہارا استقبال کریں گی اور تمہیں سلام کہیں گی اور ان حوروں کے ساتھ تمہاری بائیں طرف چلیں گی پھر تمہاری والدہ خدیجہ بنت خویلد تمہارا استقبال کریں گی جو عورتوں میں سے پہلے خدا اور رسول پر ایمان لائیں ان کے ساتھ ستر ہزار فرشتے ہوں گے اور ان کے ہاتھوں میں پرچمِ تکبیر ہوں گے جب تم محشر کے قریب پہنچوگی تو حضرت حوا ستر ہزار حوروں کے ساتھ استقبال کریں گی اور فرعون کی بیوی آسیہ ان کے ہمراہ ہوں گی۔ وہ بھی تمہارے ساتھ چلیں گی جب تم میدانِ محشر کے درمیان پہنچوگی تو منادی عرش کے نیچے سے آواز دے گا کہ لوگواپنی آنکھیں بند کر لو تاکہ فاطمہ ع بنت محمد ؐگزرجائے اور وہ عورتیں بھی جو ان کے ساتھ ہیں اس دن صرف دوافراد تیری طرف دیکھیں گے ایک تیرے والد ابراہیم اور دوسرے تیرے شوہر علی بن ابی طالب پس آدمؑ حوا کو بلائیں گے اور وہ تیری والدہ خدیجہ کے ساتھ تیرے سامنے آئیں گی اور تیرے لئے نور کا منبر بنایا جائے گا جس کے سات پائے ہوں گے ان پایوں کے درمیان فرشتوں کی صفیں ہوں گی جن کے ہاتھوں میں نور کے پرچم ہوں گے اور تیرے بائیں جانب عورتوں میں سے سب سے نزدیک حواؑ اور آسیہ ؑ ہوں گی۔

ای میل کریں