مقصود علی ڈومکی

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات گرامی عالم انسانیت کے لئے اسوہ اور نمونہ عمل ہے، مقصود علی ڈومکی

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک دفعہ پھر کالعدم تکفیری گروہ ایکٹو ہو چکے ہیں

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ذات گرامی عالم انسانیت کے لئے اسوہ اور نمونہ عمل ہے، مقصود علی ڈومکی

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے درگاہ سفر شاہ پر منعقدہ سالانہ عرس کے موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت سیدہ بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات گرامی میں عالم انسانیت کے لئے اسوہ اور نمونہ ہے۔ آپ نے مدینہ طیبہ کی مسجد نبوی میں جو تاریخی خطبہ دیا وہ آج علم و عرفان کا سمندر ہے۔ آپ کی سیرت اور کردار میں اپنے والد گرامی حضرت سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات گرامی کا عکس تھی۔ اسی لئے حضور اکرم فرمایا کرتے تھے کہ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اسے تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف دی۔

انہوں نے کہا کہ ایام فاطمیہ کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو خاتون جنت سیدۃ النساء العالمین کی ذات گرامی سے منسوب مختلف پروگرامز مجالس عزا اور کانفرنسز کا اہتمام کرنا چاہیے جس میں سیدہ کائنات کی سیرت طیبہ کو بیان کیا جائے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک دفعہ پھر کالعدم تکفیری گروہ ایکٹو ہو چکے ہیں۔ داعش جیسی بدنام زمانہ دھشت گرد تنظیم کا اظہار وجود کرنا ریاستی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ داعشی تفکر اور ان کی نرسری سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کی طرز پر ملک گیر آپریشن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ درگاہ کے منتظمین نے عرس کی سالانہ تقریبات کو سانحہ مچ کے شہداء کے غم میں منسوخ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ ہم مظلوم ہزارہ شیعہ شہداء کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

ای میل کریں