پاکستان میں مسلمانوں کے بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں؛ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی

پاکستان میں مسلمانوں کے بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں؛ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گیارہ کان کنوں کے قتل عام کی شدید مذمت

پاکستان میں مسلمانوں کے بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں؛ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی

 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے پیغام میں پاکستان میں کان کنوں کے قتل کے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملت پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے؛

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاکستان میں شدت پسند اور تکفیریوں کے ہاتھوں کچھ مسلمانوں کے قتل پر افسوس اور دکھ ہوا ہے۔

ضروری ہے کہ پاکستانی حکام ، بین الاقوامی ادارے اور حقوق بشر کی تنظیمیں اس وحشیانہ اور غیرانسانی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاکر آئندہ اس طرح کے واقعات کا راستہ روکیں۔

میں اس المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملت مسلمان پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

قم(ایران)

 

اسلامی جمہوریہ ایران کی پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گیارہ کان کنوں کے قتل عام کی شدید مذمت

جمہوریہ اسلامی ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک بیان میں پاکستان میں داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں 11 شیعہ کان کنوں کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے کے متاثرین کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو مختلف مذاہب اور عقائد کے بے گناہ افراد کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے مقصد کے لیے بعض ممالک کی جانب سے تکفیری گروہوں کی حمایت کے تسلسل کو روکنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے تمام ملکوں کو چاہئے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں، تکفیری دہشت گرد گروہوں اور ان کی فنڈنگ کا سد باب کئے جانے پر توجہ دیں۔

اور مختلف مذاہب و ادیان کے بے گناہ انسانوں کے خلاف ظلم و تشدد کا خاتمہ کرنے کی غرض سے خاص ملکوں کی جانب سے ان گروہوں کی حمایت و ان کی فنڈنگ کی روک تھام کرنے کی کوشش کریں۔

واضح رہے کہ داعش دہشتگرد گروہ نے اتوار کے روز پاکستان کے علاقہ ہزارہ میں شیعہ کان کنوں پر حملہ کر کے 11 افراد کو شہید کردیا تھا جسکی عالمی طور پر مذمت کی جا رہی ہے اور حکومت پاکستان سے اس طرح کہ عناصر کو جڑ سے ختم کیۓ جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ای میل کریں