مومن اور غیر مومن میں فرق
یہ دنیا ایک درسگاہ ہے جس کے اساتید انبیا اور اولیا ہیں اور ان اساتید کا مربی خود خدا ہے اللہ تعالی نے خود انبیاء اور اولیا کو تعلیم دے کر انسانوں کی ہدایت کے لئے بھیجا ہے اولوالعزم نبی اور اولیا تمام انسانوں کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوئے ہیں اللہ تعالی قرآن کریم میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں ارشاد فرما رہا ہے هُوَ الَّذی بَعَثَ فِی الاِْیّینَ رَسُولاً مِنْهُمْ یَتْلُوا عَلَیْهِمْ آیْاتِهِ وَ یُزَکّیهمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْکِتابَ وَ الْحِکْمَة اللہ تعالی بعثت کے ہدف کو اس آیت میں بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ اللہ تعالی نے ان امیین اور جاہلوں کے درمیان جن کی کوئی تربیت اور پرورش نہیں ہوئی تھی رسول کو بھیجا تانکہ وہ انھیں خدا کی پچان کرا سکیں اور آیات الہی کے ذریعے ان کی تربیت اور تزکیہ نفس کر سکیں اس آیت میں استاد اور تربیت کے حوالے سے بہت زیادہ نکات بیان ہوئے ہیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے تعلیم اور تربیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دنیا ایک درسگاہ ہے جس کے اساتید انبیا اور اولیا ہیں اور ان اساتید کا مربی خود خدا ہے اللہ تعالی نے خود انبیاء اور اولیا کو تعلیم دے کر انسانوں کی ہدایت کے لئے بھیجا ہے اولوالعزم نبی اور اولیا تمام انسانوں کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوئے ہیں اللہ تعالی قرآن کریم میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں ارشاد فرما رہا ہے هُوَ الَّذی بَعَثَ فِی الاِْیّینَ رَسُولاً مِنْهُمْ یَتْلُوا عَلَیْهِمْ آیْاتِهِ وَ یُزَکّیهمْ وَ یُعَلِّمُهُمُ الْکِتابَ وَ الْحِکْمَة اللہ تعالی بعثت کے ہدف کو اس آیت میں بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ اللہ تعالی نے ان امیین اور جاہلوں کے درمیان جن کی کوئی تربیت اور پرورش نہیں ہوئی تھی رسول کو بھیجا تانکہ وہ انھیں خدا کی پچان کرا سکیں اور آیات الہی کے ذریعے ان کی تربیت اور تزکیہ نفس کر سکیں اس آیت میں استاد اور تربیت کے حوالے سے بہت زیادہ نکات بیان ہوئے ہیں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اس آیت کے اہم نکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ سب سے پہلے فرمایا کہ ھوالذی یعنی وہ ہے جس نے اس کام کو انجام دیا یعنی اللہ تعالی نے رسول خدا کو مربی اور استاد بنا کر ان امییوں کے درمیان بھیجا ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے سارا عالم امی ہے حتی وہ بھی جنہوں نے ظاہری طور پر کچھ پڑا ہے لیکن وہ اللہ کی طرف سے انبیاء کے ذریعے دی گئی تربیت سے محروم ہیں۔
اسلامی تحریک کے رہنما نے مومن اور غیر مومن کے معیار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ صرف انبیاء علیھم السلام کی تربیت اور اللہ تعالی کی تعلیمات ہی ہیں جو انسان کو ظلمت سے نکال کر نور کی طرف لاتی ہیں یہی وہ تعلمیات ہیں جو انسان کو کمال مطلوب تک پہنچاتی ہیں اور اسی طرح اللہ مومن اور غیر مومن کے بارے میں بھی ارشاد فرماتا ہے کہ اس دنیا میں لوگوں کے دو گروہ ہیں ایک مومنین کا گروہ ہے جنہوں نے انبیاء علیھم السلام سے تربیت پائی ہے اور دوسرا گروہ کفار کا ہے جو انبیاء علیھم السلام کی تعلمیات کو چھوڑ کر ظلمت کی طرف چلے گئے ہیں ۔