آپ اپنا کام کریں
راوی:کمانڈر رفیقدوست
کمانڈر رفیقدوست اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ اس ملاقات کا اہم نکتہ امام خمینی (رح) کی مسکراہٹ تھی گاڑی میں بیٹھنے سے لے کر بہشت زہرا پہنچنے تک جب تک میں ان کے ساتھ تھا امام (رہ) کے چہرہ پر اسی طرح مسکراہٹ تھی لوگوں کی بھیڑ اتنی زیادہ تھی کہ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ گاڑی میری کنٹرول سے خارج ہو جائے گی لیکن جب بھی میں پریشان ہوتا تھا امام مجھے اشارہ کرکے کہتے تھے کہ آپ اپنا کام کریں ان کے اس جملے سے مجھے طاقت ملتی تھی اور اور پر سکون ہو کر ڈرائیونگ کرتا تھا۔