آپ بیٹھے ہیں اور محترمہ کام کر رہی ہیں
راوی:فریدہ مصطفوی
فریدہ مصطفوی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ اگر کسی دن امام خمینی(رح) کی اہلیہ کھانا بناتی تھیں تو اگر کھانا بدمزہ بھی ہوتا تھا پھر بھی کسی کو اعتراض کرنے کا حق نہیں تھا امام (رہ) اس کھانے کی تعریف کرتے تھے اگر امام(رہ) کی اہلیہ گھر میں کوئی کام کرتی تھیں حتی اگر ہم بیٹھے ہوتے اور وہ ایک گلاس بھی ادہر سے اُدہر کرتی تھیں تو امام ناراض ہو کر فرماتے تھے آپ بیٹھے ہیں اور محترمہ کام کر رہی ہیں اگر کسی دن وہ انھیں کام کرتا دیکھ لیتے تھے اس دن امام ایک جملہ کہا کرتے تھے آپ کی والدہ کیوں کام کر رہی ہیں آپ کی ماں کی طرح کوئی بھی نہیں ہو سکتی۔