شہید سلیمانی نے فلسطینی مجاہدین کی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا

شہید سلیمانی نے فلسطینی مجاہدین کی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا

فلسطینی اسلامی جہاد کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ مزاحمت کا محور وسیع ہوجائے گا بیان کیا کہ شہید سلیمانی نے فلسطین میں مزاحمتی مجاہدین کی جنگی صلاحیتوں اور قابلیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسلامی جہاد کے ایک رکن اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ مزاحمت کا محور وسیع ہوجائے گا بیان کیا کہ شہید سلیمانی نے فلسطین میں مزاحمتی مجاہدین کی جنگی صلاحیتوں اور قابلیت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن،اکرم ال اجوری نے کہا کہ مزاحمت کا محور،جو ایران سے عراق ، شام، یمن ، لبنان اور فلسطین تک پھیلا ہوا ہے،صہیونی دشمن کو ایک شدید اور آخری ضرب لگاے گا اور اس کا خاتمہ کرے گا۔

العالم الحربی انفارمیشن گروپ کی فلسطینی شاخ کے مطابق ، انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح ایک "موثر مزاحمت" کا باعث بنی اور اس خطے پر مکمل کنٹرول کے لئے دشمن کی خواہش کو ختم کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے منصوبوں کو ایڈجسٹ کیا اور کوتاہیوں اور ضروریات کو ختم کیا اور فلسطین میں مزاحمتی جنگجوؤں کی جنگی قابلیت اور صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔

فلسطینی دھڑوں کے رہنماؤں نے گذشتہ (اتوار) کو غزہ کی پٹی میں حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر ایک اجلاس بھی کیا۔

ادہر عراق پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا کہ ابو مھدی المہندس نے اس بات کی پیشنگوئی کی تھی کہ وہ امریکہ کے ہاتھوں شہید ہوں گے انہوں نے کہا کہ ابو مھدی المہندس نے اپنی شہادت سے قبل امریکہ کے ہاتھوں شہید ہونے کی پیشنگوئی کی تھی۔

ای میل کریں