امام خمینی(رح) تاریخی شخصیت ہیں: حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کمساری

امام خمینی(رح) تاریخی شخصیت ہیں: حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کمساری

موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی (رح) کے سربراہ کمساری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی صحیح یا غلط راہ کا تعین امام خمینی کی تعلمیات کے ذریعے کیا جا سکتا ہے یہ دیکھیں کہ انقلاب امام کی فکر اور تعلمیات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے یا نہیں

امام خمینی(رح) تاریخی شخصیت ہیں: حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کمساری

موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی (رح) کے سربراہ کمساری نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی صحیح یا غلط راہ کا تعین امام خمینی کی تعلمیات کے ذریعے کیا جا سکتا ہے یہ دیکھیں کہ انقلاب امام کی فکر اور تعلمیات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے یا نہیں حکام جتنا حضرت امام کی فکر کے نزدیک ہوں گے اتنا ہی ان کے درست ہونے کے بارے میں یقین سے کہا جا سکتا ہے اور اگر ملکی حکام اور سیاسی رہنما حضرت امام کی فکر سے دور ہوں گے تو اس سے انقلاب میں انحراف پیدا ہو گا۔

جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی (رح) کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر کمساری نے جماران امام بارگاہ میں امام خمینی انسٹی ٹیوٹ کے منتظمین اور عملے کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ اسلامی انقلاب کی صحیح یا غلط راہ کا تعین امام خمینی کی تعلمیات کے ذریعے کیا جا سکتا ہے یہ دیکھیں کہ انقلاب امام کی فکر اور تعلمیات کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے یا نہیں حکام جتنا حضرت امام کی فکر کے نزدیک ہوں گے اتنا ہی ان کے درست ہونے کے بارے میں یقین سے کہا جا سکتا ہے اور اگر ملکی حکام اور سیاسی رہنما حضرت امام کی فکر سے دور ہوں گے تو اس سے انقلاب میں انحراف پیدا ہو گا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین کمساری نے کہا کہ امام خمینی تاریخی شخصیت تھے وہ کسی ایک زمانے سے مخصوص نہیں ہیں لہذا ان کے ساتھ برتاو کا طریقہ بھی الگ ہونا چاہیے انہوں نے کہا ہمارا ماننا ہے کہ امام خمینی(رح) صرف ایک تاریخی شخصیت نہیں ہیں بلکہ خود تاریخ ساز ہیں جنہوں نے ہمارے دور کی تاریخ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امام خمینی انسٹی ٹیوٹ کے نئے سربراہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اس بیان کی طرف جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو آج اور آئندہ بھی امام خمینی(رح) کے افکار کی ضرورت ہے اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ بات بالکل صحیح ہے اور اسی بات کو انسٹی ٹیوٹ کو اپنا ایجنڈا قرار دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ حضرت امام ظاہری طور پر نہ ہونے کے با وجود بھی ہمارے درمیان زندہ ہیں اور انہیں زندہ رہنا چاہیے ہمیں ان کی تعلمیات اور افکار سے بہرہ مند ہونے کی ضرورت ہے۔

 حجۃ الاسلام والمسلمین کمساری نے کہا کہ مقام معظم رہبری کا بیان اس بات کی دلیل ہے کہ امام خمینی کا ہمارے لئے تاریخ ساز کردار ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت امام آج بھی زندہ ہیں اور ان کی روح ہماری ہادی ہے اور وہ ہمارے معاشرے میں زندہ ہیں ہمارا ماننا ہے کہ امام خٕمینی کی تعلیمات معاشرے میں ہمارے کردار کے صحیح اور غلط ہونے کا معیار ہیں۔

ای میل کریں