دیوان امام خمینی (رح)

راہ و رسم عشق

دیوان امام خمینی (رح)

راہ و رسم عشق

دیوان امام خمینی (رح)

 

اس کے کوچہ میں  نہ سر جس کا ہو، آزادہ نہیں

اسکے در پر جاں  نہ رکھ دے جو وہ دلداہ نہیں

نیستی کو منتخب کرنا ہے راہ عشق میں

رنگ ہستی جس میں  ہے وہ آدمی زادہ نہیں

رسم و راہ عشق میں ، کیا امتیاز ما ؤ تو

جو رہے ہشیار اس کو مستی بادہ نہیں

اس کے در پر سر کو رکھنا پا بہ سر ہوجانا ہے

خودکو جس نے'' ہست'' سمجھا، پا بہ سر دادہ نہیں

چاہئیں  برسوں  کہ ظاہر ہونشان راہ عشق

یہ رہ پر پیچ رنداں  ہے، رہ سادہ نہیں

خرقہ درویش کچھ کم تاج شاہی سے نہیں

تاج ہو یا خرقہ، رنگ و بوسے افتادہ نہیں

بوئے دلبر پا نہیں  سکتا اسیر رنگ و بو

جس کی گردن میں ہیں  زنجیریں  وہ آمادہ نہیں

ای میل کریں