شہید جنرل سلیمانی نے ہمیشہ فلسطینی مزاحمتی کاروائیوں کی حمایت کی
فلسطین کی پاپولر مزاحمتی کمیٹیوں (پی آر سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہید جنرل سلیمانی نے ہمیشہ فلسطینی مزاحمتی کاروائیوں کی حمایت کی۔
ان خیالات کا اظہار "ابومجاہد" نے پیر کے روز قم کے معصومیہ مدرسہ میں شہید جنرل سلیمانی اور ابومہندس المہدی کی شہادت کی سالگرہ سے متعلق منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی نے بدستور فلسطین کی مزاحمتی کاروائیوں کے تفصیلات سے واقف ہونے کی کوشش کی۔
ابومجاہد نے کہا کہ جنرل سلیمانی فلسطین کی مزاحمتی فرنٹ کی بھر پور حمایت کی تھی اور ہماری قوم کو صہیونی حکومت کیخلاف لڑنے کی ترغیب دی اور مزاحمت کی فتح کا انتظار کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نے ہر ملاقات میں ہمیں جہاد اور مزاحمت اور اس کے تسلسل کی حوصلہ افزائی کی اور اس طرح انہوں نے ہم سے صیہونی دشمن پر فتح کا وعدہ کیا اور بتایا کہ "یہ دشمن مکڑی کے سے زیادہ کمزور ہے"
واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔