ایران میں امریکہ کی تباہ کن شکست
یہ لوگ پیچھا نہیں چھوڑیں گے انھیں کوئی تھوڑا نقصان نہیں ہوا ہے مالی حیثیت سے انہیں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ہمارے تیل کو ایسے ہی کھا رہے تھے سب سے اہم اس کا سیاسی پہلو ہے جس میں امریکا نے دنیا کے سامنے خود کو ایک طاقت بنا رکھا تھا جس کے مقابلے میں کوئی نہیں کھڑا ہو سکتا تھا لیکن ایسی طاقت کے مقابلے میں ایک چھوٹے سے گروہ نے قیام کیا اور ان کے بنائے ہوئے حاکم کو ملک سے باہر کر دیا حالاںکہ خود کو دنیا کی سپر طاقت سمجھنے والا یہ ملک اس کی حمایت کر رہا تھا شاہ کی شکست سے ان کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے شاہ کے جانے سے امریکہ کو تباہ کن شکست ہوئی ہے اس شخص کے ذریعے ایران میں امریکہ اور برطانیہ جو چاہتے تھے وہی کرتے تھے جہاں چاہتے تھے وہیں معاہدہ کرتے تھے امریکہ شاہ کو ایران میں باقی رکھنا چاہتا تھا لیکن ایک قوم نے بغیر کسی بڑے ہتھیار کے اللہ پر توکل کرتے ہوئے اور اپنی ایمانی طاقت سے اس سپر طاقت کو شکست دی ہے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی نے ایران میں امریکہ کی تباہ کن شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ لوگ پیچھا نہیں چھوڑیں گے شاہ کے جانے سے انھیں کوئی تھوڑا نقصان نہیں ہوا ہے مالی حیثیت سے انہیں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ہمارے تیل کو ایسے ہی کھا رہے تھے سب سے اہم اس کا سیاسی پہلو ہے جس میں امریکا نے دنیا کے سامنے خود کو ایک طاقت بنا رکھا تھا جس کے مقابلے میں کوئی نہیں کھڑا ہو سکتا تھا لیکن ایسی طاقت کے مقابلے میں ایک چھوٹے سے گروہ نے قیام کیا اور ان کے بنائے ہوئے حاکم کو ملک سے باہر کر دیا حالاںکہ خود کو دنیا کی سپر طاقت سمجھنے والا یہ ملک اس کی حمایت کر رہا تھا شاہ کی شکست سے ان کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے شاہ کے جانے سے امریکہ کو تباہ کن شکست ہوئی ہے اس شخص کے ذریعے ایران میں امریکہ اور برطانیہ جو چاہتے تھے وہی کرتے تھے جہاں چاہتے تھے وہیں معاہدہ کرتے تھے امریکہ شاہ کو ایران میں باقی رکھنا چاہتا تھا لیکن ایک قوم نے بغیر کسی بڑے ہتھیار کے اللہ پر توکل کرتے ہوئے اور اپنی ایمانی طاقت سے اس سپر طاقت کو شکست دی ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ان کو اس وقت سیاسی اور مادی اعتبار سے شکست ہوئی ہے لہذا یہ اتنی آسانی سے نہیں چھوڑیں گے امریکہ اور برطانیہ ملک کے اندر اور باہر ہمارے خلاف اور سازشیں اور ناپاک منصوبے بنا رہے ہیں اور وہ ایران میں ایک مستقل حکومت بننے کے حق میں نہیں ہیں یہ شروع ہی سے اسلامی جمہوری کے خلاف تھے اسلامی جمہوریہ کا نام سنتے ہی انہوں نے قوانین کی خلاف ورزی کرنا شروع کر دی تھی کیوں دنیا کی سپر طاقتیں بھی جانتی ہیں کہ دنیا کی کوئی بھی اسلامی طاقتوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔