اسلام کو کفار سے زیادہ منافقین سے خطرہ ہے
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں بھی اسلام کو منافقین کی وجہ سے جتنی مشکلات کا سامنا تھا اتنا کفار کی وجہ سے نہیں تھا کفار سامنے کھڑے تھے اور جنگ بھی کر رہے تھے لیکن منافقین کے ساتھ کیا کرتے منافق جو یہ کہہ رہا تھا کہ میں اسلام کے لئے ہوں اور اسلام کو قبول کیا ہے پھر ایسی صورتحال میں ابوسفیان جیسے منافقین کے ساتھ کیا کرتے جو خود کو مسلمان کہہ رہا ہے اس کے ساتھ کیا کیا جائے مسلمان کے ساتھ کفار کی طرح جنگ تو نہیں کی جاسکتی یہ لوگ ظاہری طور پر رسول خدا کے سامنے بیٹھتے تھے اور روتے تھے آج اس وقت بھی مسلمان منافقین کے گروہوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں آج بھی مسلمان کچھ منافقین کا شکار ہیں ایسے منافقین آج بھی ہیں جو ظاہری طور پر مسلمان ہونے کا دعوا کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اسلام کی کمر توڑنا چاہتے ہیں ایسے لوگ پشت پردہ اسلام کے مخالف ہیں ایسے افراد کے ساتھ کیا کیا جائے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے اپنے ایک بیان میں منافقین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں بھی اسلام کو منافقین کی وجہ سے جتنی مشکلات کا سامنا تھا اتنا کفار کی وجہ سے نہیں تھا کفار سامنے کھڑے تھے اور جنگ بھی کر رہے تھے لیکن منافقین کے ساتھ کیا کرتے منافق جو یہ کہہ رہا تھا کہ میں اسلام کے لئے ہوں اور اسلام کو قبول کیا ہے پھر ایسی صورتحال میں ابوسفیان جیسے منافقین کے ساتھ کیا کرتے جو خود کو مسلمان کہہ رہا ہے اس کے ساتھ کیا کیا جائے مسلمان کے ساتھ کفار کی طرح جنگ تو نہیں کی جاسکتی یہ لوگ ظاہری طور پر رسول خدا کے سامنے بیٹھتے تھے اور روتے تھے آج اس وقت بھی مسلمان منافقین کے گروہوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں آج بھی مسلمان کچھ منافقین کا شکار ہیں ایسے منافقین آج بھی ہیں جو ظاہری طور پر مسلمان ہونے کا دعوا کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اسلام کی کمر توڑنا چاہتے ہیں ایسے لوگ پشت پردہ اسلام کے مخالف ہیں ایسے افراد کے ساتھ کیا کیا جائے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ جو افراد منافقین کی شکل میں مسلمانوں کے بیچ ظاہر ہوئے ہیں ان کو پہچاننا ضروری ہے ایسے افراد کو پہچان کر مسلمانوں کو بتایا جائے کہ یہ منافقین کا حصہ ہیں اور معلوم ہو جائے کہ ایسے تاجر جس کی پیشانی پر سجدے کا نشان ہے یا ایک ایسا مصنف جو کچھ بھی لکھنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم اور ذات الہی کی تعریف کرتا ہے لیکن اصل میں افراد اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں تو ان کے ساتھ معاملات نہیں کئے جا سکتے۔