امام علی علیہ السلام نے معاویہ کے خلاف کیوں قیام کیا؟
ظہور اسلام کے آغاز سے ہی مسلمان دین مبین اسلام کے محافظ تھے اور انہوں نے اسلام کی حفاظت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور دین کی خاطر اپنے حق سے بھی دست بردار ہو گئے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے خلفاء کی مدد کی کیوں کہ وہ ظاہری طور پر دینی احکام کے مطابق عمل کر رہے تھے لیکن ان کے بعد جب معاویہ تخت پر بیٹھ گیا اور اس نے خلفاء کی سیرت کو ترک کردیا اورجب خلافت کو باشاہت میں بدل دیا تو امیر علیہ السلام نے اس کے خلاف قیام کیا کیونکہ شرعی طور پر معاویہ کا اقتدار میں رہنا جائز نہیں تھا کچھ نادان امیر علیہ السلام کو نصیحت کرتے تھے کے معاویہ کو اقتدار میں رہنے دیں اس سے آپ کی خلافت اور سلطنت کی بنیادیں مضبوط ہو ں گی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ اگر امیر علیہ السلام نہ ایسا نہ کرتے تو بعد میں مسلمان ان پر اعتراض کرتے اور شاید بعد میں اسے ہٹانا نا ممکن ہوتا۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے قم کی مسجد اعظم میں 2 دسمبر 1962 کو علماء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ظہور اسلام کے آغاز سے ہی مسلمان دین مبین اسلام کے محافظ تھے اور انہوں نے اسلام کی حفاظت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور دین کی خاطر اپنے حق سے بھی دست بردار ہو گئے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے خلفاء کی مدد کی کیوں کہ وہ ظاہری طور پر دینی احکام کے مطابق عمل کر رہے تھے لیکن ان کے بعد جب معاویہ تخت پر بیٹھ گیا اور اس نے خلفاء کی سیرت کو ترک کردیا اورجب خلافت کو باشاہت میں بدل دیا تو امیر علیہ السلام نے اس کے خلاف قیام کیا کیونکہ شرعی طور پر معاویہ کا اقتدار میں رہنا جائز نہیں تھا کچھ نادان امیر علیہ السلام کو نصیحت کرتے تھے کے معاویہ کو اقتدار میں رہنے دیں اس سے آپ کی خلافت اور سلطنت کی بنیادیں مضبوط ہو ں گی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ اگر امیر علیہ السلام نہ ایسا نہ کرتے تو بعد میں مسلمان ان پر اعتراض کرتے اور شاید بعد میں اسے ہٹانا نا ممکن ہوتا۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ امیر علیہ السلام اپنی حکومت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے بعد معاویہ کے خلاف قیام کرتے لیکن انھیں معلوم ہونا چاہیے کہ جب ایک ظالم اور جابر شخص حکومت کرے تو اس کے خلاف قیام کرنا شرعی ذمہ داری ہے سی طرح ائمہ علیھم السلام نے بھی اپنی شرعی ذمہ داری پر عمل کرتے ہوئے ظالموں کے خلاف قیام کیے ہیں آج بھی اسلامی ممالک کو ائمہ اطہار علیھم السلام کی سیرت پر عمل کرتے وہئے ظالموں کے خلاف قیام کرنا چاہیے۔