پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت کے بارے میں امام خمینی(رح) کا بیان
تاریخ اسلام واضح ہے آپ سب جانتے ہیں کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہی لوگوں میں سے تھے آپ میں جو حضرات اہل مطالعہ ہیں وہ جانتے ہیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آؒلہ وسلم ان افراد میں سے الگ نہیں تھے بلکہ وہ بھی اسی طبقے سے تھے لیکن جب انہوں نے انہی لوگوں کے درمیان زندگی گزارنے کے بعد ان لوگوں کو اسلامی کی طرف دعوت تو یہی قریش ان کے مخالف ہو گئے اس دور کے طاقتور انسان تھے یہی لوگ اس وقت کے مالدار اور زمیندار تھے لہذا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسی وجہ سے مکہ میں اور آپ مدینہ کی طرف چلے گئے وہاں پر آپ نے ایک معمولی سی مسجد بنائی تھی اور ان کے وہ صحابہ جن کے پاس گھر نہیں تھا وہ اسی مسجد میں سوتے تھے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) اپنے ایک بیان میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ تاریخ اسلام واضح ہے آپ سب جانتے ہیں کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہی لوگوں میں سے تھے آپ میں جو حضرات اہل مطالعہ ہیں وہ جانتے ہیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آؒلہ وسلم ان افراد میں سے الگ نہیں تھے بلکہ وہ بھی اسی طبقے سے تھے لیکن جب انہوں نے انہی لوگوں کے درمیان زندگی گزارنے کے بعد ان لوگوں کو اسلامی کی طرف دعوت تو یہی قریش ان کے مخالف ہو گئے اس دور کے طاقتور انسان تھے یہی لوگ اس وقت کے مالدار اور زمیندار تھے لہذا پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اسی وجہ سے مکہ میں اور آپ مدینہ کی طرف چلے گئے وہاں پر آپ نے ایک معمولی سی مسجد بنائی تھی اور ان کے وہ صحابہ جن کے پاس گھر نہیں تھا وہ اسی مسجد میں سوتے تھے۔
انہوں نے فرمایا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انہی افراد میں سے تھے اور انھیں لوگوں میں سے کھڑے ہوئے اور قیام کیا اور ان کے اصحاب بھی انہی افراد میں سے تھے اور یہ اصحاب معاشرے کے نچلے طبقے کے لوگوں میں سے تھے کیوں کے معاشرے کے اعلی طبقے کے لوگ آپ کے مخالف تھے لیکن رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے بھی انہی افراد کے درمیان سے کھڑے ہو کر انہی لوگوں کے لئے قیام کیا اور اسی قوم کے لئے تحریک چلائی اور ایسے احکام لائے جس سے اسی قوم کا فائدہ ہوا اور وہ سارے احکام اس قوم کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئے۔
تاریخ اسلام میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہی مستضعفین کے درمیان سے قیام کیا اور اسی کمزور طبقے کی مدد سے اپنی تحریک چلائی اور اپنے زمانے کے مستکبرین کو بیدار کیا اور شکست دی انہوں نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی قریش میں سے تھے لیکن قریش کا مالدار طبقہ ان کے خلاف متحد تھا۔