آج دنیا کے سینکڑوں ممالک میں عاشورا حسینی بہت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے، آیت اللہ اعرافی

آج دنیا کے سینکڑوں ممالک میں عاشورا حسینی بہت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے، آیت اللہ اعرافی

امام جمعہ قم نے مزید کہا کہ عاشورا ایک ایسا نظام اور ایک ایسا مجموعہ ہے جس میں اسلام ظاہر ہوتا ہے

آج دنیا کے سینکڑوں ممالک میں عاشورای حسینی بہت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے، آیت اللہ اعرافی

 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ کے سربراہ،  آیت اللہ علی رضا اعرافی نے عاشورا کی مناسبت سے  پہلے خصوصی پروگرام میں، جو کہ مقام معظم رہبری کے دفتر کے سوشل میڈیا شعبے کے توسط سے منعقد کیا گیا تھا کہا کہ حسب سابق  اس سال بھی شہداء کربلا کے غم میں  سوگوار ہیں اور ہمیں اس بات کا دکھ اور افسوس  ہے کہ ہم گزشتہ سالوں  کی طرح کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنی تمام محبت کا اظہار کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے تاریخ عاشورا کو اسلام کی تاریخ کی بے نظیر تاریخ قرار دیا اور کہا کہ عاشورا توحید کی تاریخ ، پیغمبروں کی تاریخ اور انسانی تاریخ کا ایک عظیم واقعہ ہے اور ہمیں اس کی مانند دوسرا کوئی واقعہ نہیں ملتا۔

سربراہ حوزہ علمیہ نے تاریخ عاشورا  کے راز و خصوصیات اور استحکام کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ  اس تاریخی واقعے میں بہت سی خصوصیات ہیں یہ خصوصیات اس عظیم تحریک کو مستقل طور پر قائم رکھنے کا باعث ہیں تاکہ یہ وقت گزرنے کے ساتھ ختم  نہ ہو۔یقیناً دشمنوں کی تمام کوششوں کے باوجود ، خوش قسمتی سے ، یہ چراغ اور مشعل جل رہا ہے اور جلتا ہی رہے گا اور اس کی عظمت روز بروز بڑھتی چلی جائے گی۔

 انہوں نے یزید کی تحریک عاشورا کو ختم کرنے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  اس وقت ، یزید نے عاشورا کو محدود کرنے کی کوشش کی تاکہ پیغام عاشورا کو روکا جا سکے ، اور اسی طرح سے یزید  نے تحریک عاشورا کے آثار مٹانے ختم کرنے کیلئے پوری تاریخ میں اہل بیت علیہم السلام کے خاندان کے خلاف بہت سی سازشیں استعمال کیں۔ لیکن ایسا نہیں ہوا ، یہاں تک کہ امام حسین علیہ السلام کا مقبرہ ایک طویل عرصے تک پوشیدہ تھا اور امام علیہ السلام کی زیارت پر بھی پابندی عائد تھی، پھر بھی یہ چراغ گُل نہ ہو سکا اور ابھی تک روشن ہے۔

امام جمعہ قم نے مزید کہا کہ عاشورا ایک ایسا نظام اور ایک ایسا مجموعہ ہے جس میں اسلام ظاہر ہوتا ہے ، کیونکہ جنگ بدر ، احد اور مختلف تحریکوں کی جنگیں تاریخ میں موجود ہیں اور ہم تاریخ میں بہت ہی قیمتی سرگرمیاں دیکھتے ہیں، لیکن ایسا واقعہ نہیں ملتا ہے جو کہ ایک دن میں رونما ہونے والا ہو اور اسلام کی آبیاری کی ہو ۔

آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کہا کہ عاشورا  انسانیت اور جذبات پر مشتمل ایک ایسا نمونہ ہے جس میں قرآن ، مذہب، انسانی ، مذہبی ، فکری اور اخلاقی اقدار آشکار ہیں اور الہی اقدار پر منحصر ہے۔ تاریخ عاشورا میں کم از کم 100 دینی پیغامات منعکس ہیں ۔

ای میل کریں