محرم الحرام میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ سید الشہدا(ع) کی عزاداری منائی جائے گی
ابنا۔ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کو کورونا سے متعلق خصوصی کمیٹیوں کے اجلاس میں محرم الحرام کی عزاداری سے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں تمام احتیاطی تدبیروں کی رعایت کرتے ہوئے سید الشہدا علیہ السلام کی عزاداری کا انعقاد کیا جائے گا۔
صدر روحانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے کہا: اینٹی کورونا قومی ادارے نے ملک میں کورونا سے بچاؤ کے لیے دو اہم پالیسیاں تیار کی ہیں جن کی بنیاد پر بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک کا استعمال ضروری ہو گا اور غیر ضروری اجتماعات سے پرہیز کیا جائے گا جبکہ ماسک کے استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر کی رعایت کرنے کی صورت میں ایام عزا میں مجالس کا اہتمام کرنا مجاز ہو گا۔
انہوں نے امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ائمہ طاہرین سے توسل خصوصا سید الشہداء کی عزاداری کا انعقاد ایک ناقابل انکار معنوی اور روحانی ضرورت ہے اور اس کے شاندار انعقاد میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔