جب بھی موقع ملتا تھا قرآن کریم تلاوت فرماتے تھے
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) کو جب بھی موقع ملتا تھا آپ قرآن کریم کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
راوی : حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری کرمانی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری کرمانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نماز شب کے بعد نماز صبح تک قرآن کریم کی تلاوت کرتے تھے اس کے علاوہ جب بھی انہیں فرصت ملتی تھی تو آپ قرآن کریم کی تلاوت کرتے تھے اور دن میں تقریبا آٹھ مرتبہ قرآن کریم کی تلاوت کا شرف حاصل کرتے تھے۔