دوسروں سے مقابلہ نہ کریں

دوسروں سے مقابلہ نہ کریں

دوسروں سے مقابلہ نہ کریں

راوی: حجہ الاسلام والمسلمین محمد حسن رحیمیان

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق حجہ الاسلام والمسلمین محمد حسن رحیمیان اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک شہر سے جس میں شیعہ سنی دونوں زندگی بسر کر رہے تھے ایک عالم دین نے امام خمینی(رح) کو خط لکھا جس میں اس عالم دین نے امام خمینی(رح) سے ایک مدرسہ بنوانے کی درخواست کی تھی اور اس درخواست میں لکھا تھا کہ اس شہر میں اہل سنت کا مدرسہ ہے اس بات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس شہر میں صرف اس لئے مدرسہ کی تعمیر کے لئے درخواست دی گئی تھی کیوں کہ وہاں اہل سنت کا مدرسہ ہے لہذا ہمارا بھی ہو نا چاہیے اور شاید اس بات کو ذکر کرنے سے وہ امام (رہ) کی رضایت جلب کر لیں گئے لیکن امام (رہ) نے خط دیکھنے کے بعد فرمایا کہ ہمیں ان سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے حضرت امام نے اس جواب سے دو باتوں کو مشخص کر دیا کہ چھوٹے شہروں میں مدرسہ بنانے کا زمینہ ہونا چاہیے اور دوسری بات یہ کہ اگر کسی شہیر میں اہل سنت یا کسی دوسرے مذہب کے لوگ ہیں تو ہمٰیں ان سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے۔

ای میل کریں