میں لوگوں کو نطر انداز نہیں کر سکتا
راوی:حجۃ الاسلام والمسلمین ناطق نوری
حجۃ الاسلام والمسلمین ناطق نوری اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ ایک دن ہم بھشت زہرا س کی طرف جا رہے تھے تو راستے میں جناب رفیق دوست نے فرمایا کہ جب لوگوں کے عظیم اجتماع کو دیکھتا تھا اور اس میں ایک بھی شخص آشنا نظر نہیں آتا تھا تو میں کافی پریشان ہوجاتا تھا امام (رہ) مجھے پریشان دیکھ کر فرماتے تھے پریشان نہ ہوں کوئی بھی تلخ حادثہ رونما نہیں ہو گا جناب رفیق دوست نے نقل کیا کہ کبھی کبھی خود امام (رہ) غاڑی کا دروازہ کھول کر نیچے اتر تھے اور فرماتے تھے کہ حیف ہے میں لوگوں کو نظر انداز کروں۔