امام خمینی(رح) کی اہلیہ ان کی بہت عزت کرتیں تھیں
راوی: فاطمہ طبا طبائی
امام خمینی (رح) کی بہو فاطمہ طبا طبائی اہنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ میری ساس جب بھی کسی نئی فیملی سے ملے جاتی تھیں تو ہمیشہ اس بات کا ذکر کرتی تھیں کہ امام (رہ) سے مشورہ کر لیتی کیوں کہ امام (رہ) نے ان سے فرمایا تھا کہ جب بھی کسی اجنبی کے گھر جانا ہو تو مجھ سے مشورہ کر لیں کیوں کہ ممکن ہے کہ وہاں جانا آپ کے لئے مناسب نہ ہو یا اگر آپ کو کہیں جانا ہو تا مجھے ضرور بتائیں کہ کہاں جا رہی ہیں گھر سے باہر جانے پر امام (رہ) نے ان سے یہ سب کہا تھا لیکن گھر میں خانم کو کسی قسم کی پابندی نہیں تھی۔