امریکہ کے بارے میں امام خمینی(رح) کا نظریہ صحیح تھا:امام جمعہ بغداد
جب سب نے امریکہ کو نظر انداز کیا تھا اس وقت امام خمینی(رح) نے امریکہ کو عالم اسلام کا دشمن اول کہا تھا امام خمینی (رح) کے اس نظریہ نے اس وقت بہت سارے لوگوں کو حیران کیا تھا امام (رہ) کا یہ عقیدہ تھا کہ امریکہ اسلام اور خطے میں عرب ممالک کا پیلے نمبر کا دشمں ہے جبکہ روس اور دوسرے کیمونسٹ دوسرے درجہ کے دشمن ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ روس اور دوسرے کیمونسٹ اسلام اور عرب ممالک کے دشمن نہیں ہیں وہ بھی عالم اسلام اور عرب ممالک کے دشمن لیکن ان سب میں امریکہ اسلام اور عرب ممالک کا پہلے نمبر کا دشمن ہے امریکہ اپنی طاقت اور وسائل کے ذریعے اسلام اور عرب ممالک سے اپنی دشمنی نبھا رہا ہے اس کا ہدف عرب ممالک کو اپنا غلام بنانا ہے۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی دارالحکومت بغداد کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید یاسین موسوی نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے متعلق امام خمینی(رح) کے نظریے کی طرف اشارہ کہا کہ جب سب نے امریکہ کو نظر انداز کیا تھا اس وقت امام خمینی(رح) نے امریکہ کو عالم اسلام کا دشمن اول کہا تھا امام خمینی (رح) کے اس نظریہ نے اس وقت بہت سارے لوگوں کو حیران کیا تھا امام (رہ) کا یہ عقیدہ تھا کہ امریکہ اسلام اور خطے میں عرب ممالک کا پیلے نمبر کا دشمں ہے جبکہ روس اور دوسرے کیمونسٹ دوسرے درجہ کے دشمن ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ روس اور دوسرے کیمونسٹ اسلام اور عرب ممالک کے دشمن نہیں ہیں وہ بھی عالم اسلام اور عرب ممالک کے دشمن لیکن ان سب میں امریکہ اسلام اور عرب ممالک کا پہلے نمبر کا دشمن ہے امریکہ اپنی طاقت اور وسائل کے ذریعے اسلام اور عرب ممالک سے اپنی دشمنی نبھا رہا ہے اس کا ہدف عرب ممالک کو اپنا غلام بنانا ہے۔
بغداد کے امام جمعہ نے امریکہ اور ٹرمپ کو عراقیوں کی جان کی وبا قرار دیتے ہوے کہا کہ امریکا اور ٹرمپ عراق کے لئے وبا بن چکے ہیں انہوں نے کہا اس سے پہلے ہم صرف امریکی وبا میں مبتلا تھے لیکن اب ٹرمپ بھی عراقیوں کے لئے وبا بن چکا ہے حجۃ الاسلام والمسلمین سید یاسین الموسوی نے کہا اس وقت خود امریکی بھی ٹرمپ سے پریشان اور تنگ آ چکے ہیں ٹرمپ کے سابق مشیر جان بولٹن نے اپنی کتاب میں ٹرمپ کی ساری حقیقت بیان کر دی ہے کہ کس طرح ٹرمپ ایک نئی جنگ شروع کرنا چاہتا تھا۔
امام جمعہ نے کہا کہ امریکہ عراقیوں کی مدد کے لئے آیا تھا لیکن اس نے یہاں دہشتگردی کے اڈے قائم کر کے داعش جیسے دہشتگردوں کی حمایت کی انہوں نے کہا عراقی عوام کو امریکہ نے صرف نقصان پہنچایا ہے لہذا اب عراقی عوام کسی بھی صورت میں اپنے ملک میں امریکا کو برداشت نہیں کرے گی جلد سے جلد امریکہ کو یہ ملک چھوڑ دینا چاہیے۔
سید یاسین الموسوی نے امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف ہو رہے مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ امریکہ نے احمقانہ رویہ اپنایا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ایک سیاہ فام کے قتل نے دنیا کے سامنے امریکا کا اصلی چہرہ نمایاں کر دیا ہے امریکا کو انسانی حقوق کی رعایت کرنی ہوگی۔