امام خمینی

علم اور عمل دو ایسے پر ہیں جو انسان کو کمال تک پہنچاتے ہیں

پہلے اپنے نفس کی تعمیر نو کریں پھر ایک معمار کی طرح قوم کی تعمیر نو کریں

علم اور عمل دو ایسے پر جو انسان کو کمال تک پہنچاتے ہیں

آپ  صفر سے شروع کر کے یہاں تک پہنچے ہیں آپ کے کام کی وجہ سے آپ کی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں لہذا سب سے پہلے آپ کو اپنے اندر تبدیلی لانی ہو گی پھر قوم میں کی راہنمائی کرنی ہو گی پہلے اپنے نفس کی تعمیر نو کریں پھر ایک معمار کی طرح قوم کی تعمیر نو کریں البتہ نفس کی تعمیر نو سے میری مراد یہ ہیکہ علم کے تمام پہلووں پر تسلط حاصل کریں تمام اخلاقی پہلووں کو عملی جامعہ پہنائیں جس طرح ائمہ اطہار علیھم السلام اور انبیاء علیھم السلام معاشرے کی ہدایت اور راہنمائی کرتے تھے اسی طرح آپ بھی اپنے کردار سے معاشرے اور سماج کی راہنمائی اور ہدایت کریں نفس کی تعمیر نو کا مطلب یہ ہیکہ انسان کے اندر دنیا کی لالچ نہیں ہونی چاہیے انسان کامل بننے کے لئے مادیات سے ہر قسم کے تعلق کو ختم کرنا ہو گا یہی مادیات انسان کی بد بختی کی وجہ بنتی ہیں۔

امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے 3 تیر 1358 ہجری شمسی کو حوزہ علمیہ اصفہان کے طلاب سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا آپ  صفر سے شروع کر کے یہاں تک پہنچے ہیں آپ کے کام کی وجہ سے آپ کی ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں لہذا سب سے پہلے آپ کو اپنے اندر تبدیلی لانی ہو گی پھر قوم میں کی راہنمائی کرنی ہو گی پہلے اپنے نفس کی تعمیر نو کریں پھر ایک معمار کی طرح قوم کی تعمیر نو کریں البتہ نفس کی تعمیر نو سے میری مراد یہ ہیکہ علم کے تمام پہلووں پر تسلط حاصل کریں تمام اخلاقی پہلووں کو عملی جامعہ پہنائیں جس طرح ائمہ اطہار علیھم السلام اور انبیاء علیھم السلام معاشرے کی ہدایت اور راہنمائی کرتے تھے اسی طرح آپ بھی اپنے کردار سے معاشرے اور سماج کی راہنمائی اور ہدایت کریں نفس کی تعمیر نو کا مطلب یہ ہیکہ انسان کے اندر دنیا کی لالچ نہیں ہونی چاہیے انسان  کامل بننے کے لئے مادیات سے ہر قسم کے تعلق کو ختم کرنا ہو گا یہی مادیات انسان کی بد بختی کی وجہ بنتی ہیں۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے علم اور عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ آپ نے لباس علم  زیب تن کیا ہے یا انشاء اللہ زیب تن کریں لیکن صرف علم  تنھا کافی نہیں ہے بلکہ کبھی کبھی نقصان دہ بھی ہوتا ہے اور اسی طرح عمل بغیر علم کے بے فائدہ ہے علم اور عمل دو ایسے پر ہیں جو جو انسان کو مقام کمال تک پہنچاتے ہیں مجھے امید ہیکہ آپ سب ان دونوں کا صحیح استعامل کریں گے۔

اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ انباء علیھم السلام دنیا سے کوئی تعلق نہیں رکھتے تھے لیکن پھر بھی دنیاوی امور میں لوگوں کی راہنمائی کرتے تھے اگر تاریخ کا مطالعہ کریں تو معلوم ہو گا صدر اسلام میں اسلامی حکومت کو قائم کرنے کے لئے کتنی جنگیں ہوئی ہیں انبیاء علیھم السلام نے حکومتیں کی ہیں لیکن انہوں نے یہ حکومتیں اپنے لئے نہیں بلکہ اللہ کے لئے قائم کی تھیں۔

ای میل کریں