ڈاکٹر چمران کی شہادت پر رہبر کبیر انقلاب اسلامی کا پیغام تسلیت
اسلام کے عظیم اور قابل فخر مجاہد اور سردار کے آسمانی ہونے پر میں امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف،لبنان اور ایران کی قوم کی خدمت میں مبارکباد اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔تسلیت اس لئے عرض کر رہا ہوں کیوں کہ ہماری قوم نے ایسے مجاہد اور عظیم سردار کو کھویا ہے جس نے جنگی میدانوں میں ایک تاریخ رقم کی ہے اس کا ہدف اسلام کی کامیابی اور باطل کی سرنگونی تھی وہ ایک پاک اور پاکیزہ مجاہد تھا جس کی اور اس جیسوں کی ہمارے ملک کو ضرورت ہے۔ مبارکبادی اس لئے پیس کر رہا ہوں کہ اسلام نے ایسے فرزند کو معاشرے کی سپر د کیا ہے جس نے اپنی ساری زندگی رضائے الہی میں بسر کی ۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) ڈاکٹر چمران کی شہادت پر ایک پیغام جاری کرتے ہوے فرمایا اسلام کے عظیم اور قابل فخر مجاہد اور سردار کے آسمانی ہونے پر میں امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف،لبنان اور ایران کی قوم کی خدمت میں مبارکباد اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ تسلیت اس لئے عرض کر رہا ہوں کیوں کہ ہماری قوم نے ایسے مجاہد اور عظیم سردار کو کھویا ہے جس نے جنگی میدانوں میں ایک تاریخ رقم کی ہے اس کا ہدف اسلام کی کامیابی اور باطل کی سرنگونی تھی وہ ایک پاک اور پاکیزہ مجاہد تھا جس کی اور اس جیسوں کی ہمارے ملک کو ضرورت ہے۔ مبارکبادی اس لئے پیس کر رہا ہوں کہ اسلام نے ایسے فرزند کو معاشرے کی سپر د کیا ہے جس نے اپنی ساری زندگی رضائے الہی میں بسر کی ۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ چمران نے اپنی زندگی کا آغاز اسلامی کی راہ میں جہاد سے کیا اور اسی راہ میں زندگی کا سفر ختم بھی کیا اس عظیم مجاہد نے کسی گروہ سے وابستگی کے بغیر اللہ کی راہ میں قدم رکھا اور جہاد فی سبیل اللہ کا آغاز کیا اس نے سرفرازی کے ساتھ زندگی کی اور سرفرازی کے ساتھ شہادت پائی۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ چمران کامیاب اور سربلند ہو کر اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوا ہے کیا ہم بھی اپنے اندر ایسا ہنر پیدا کر سکتے ہیں میں اس عظیم مصیبت کے موقع پر ایرن، لبنان ، عالم اسلام ،مزاحمتی گروہوں اور عظیم سردار کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں اور پروردگار سے دعا گو ہوں کہ لواحقین کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔