راہ چلتے سوال جواب دیتے تھے
راوی: حجۃ الاسلام والمسلمین مصطفی زمانی
حجۃ الاسلام والمسلمین مصطفی زمانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ صبح آٹھ بجے امام (رہ) کا درس شروع ہو جاتا تھا آپ وقت کا خاص خیال رکھتے تھے اسی لئے اگر کوئی ان سے سوال کرتا تھا تو وہ جواب کے لئے رکتے نہیں تھے بلکہ راستہ چلتے چلتے اس کا جواب دیتے تانکہ دوسری جگہ وقت پر پہنچ سکیں اس دور میں قم میں ٹیکسی اور بس نہیں ہوتی تھی آپ کے کچھ ایسے بھی شاگرد تھے کہ جو آپ کے درس میں شرکت کے لئے ایک گھنٹے کا پیدل راستہ طہ کرتے تھے انہوں نے اپنے استاد سے سیکھا تھا کہ راستے چلتے ہوے اس گھنٹے میں بھی علمی مباحثہ کریں۔